۵ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۵ شوال ۱۴۴۵ | Apr 24, 2024
آیت اللہ صافی گلپائگانی

حوزہ/ آیت اللہ العظمی صافی گلپائگانی نے سعودی عرب کی حکومت کی طرف سے ملک میں بے گناہ شیعه مسلمانوں کو قتل کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے عالمی برادری اور حقوق بشر کے اداروں کے لیے ننگ و عار قرار دیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں ۳۷ مسلمانوں کی مظلومانہ شہادت پر آیت اللہ العظمیٰ صافی گلپائیگانی کے تعزیتی بیان کا متن اس طرح ہے:

بسم الله الرحمن الرحیم

وَمَا نَقَمُوا مِنْهُمْ إِلَّا أَنْ يُؤْمِنُوا بِاللَّهِ الْعَزِيزِ الْحَمِيدِ

بہت افسوسناک خبر سنی کہ حجاز پر حاکم سفاک حکومت نے بہت وحشیانه جرم کا ارتکاب کیا ہے کہ اس ظالم حکومت کی سیاہ تاریخ میں اس کی نظیر نہیں ملتی۔ سعودی عرب کے سفاک اور ظالم حکمرانوں کے ہاتھوں کئی بے گناہ اور مظلوم جوانوں کی شہادت اگرچہ شہیدوں کے لیے فتح و کامرانی سعادت اور باعث افتخار ہے لیکن عالمی برادری اور حقوق بشر کا دفاع کرنے والے اداروں کے لئے ننگ و عار  کی حیثیت رکھتاہے کیونکہ  اس وحشیانہ جرم پر اسلامی حکومتیں خاموش ہیں اور ظلم کے خلاف آواز بلند نہیں کرتی۔

ہماری ذمہ داری ہے کہ دنیا میں جہاں کہیں بے گناہ انسانوں پر ظلم ہو ہم اس پر افسوس کا اظہار کریں اور ظالموں کی مذمت کریں لیکن ہم دیکھ رہے ہیں کہ مسلمان اسلامی ممالک اور دنیا کی تمام اقوام کو جس طرح ان جرائم کی مذمت کرنی چاہئے تھی اس طرح نہیں کی گئ چونکہ انہوں نے اپنی انسانی ذمہ داریوں کو فراموش کر دیا ہے اور سکوت اختیار کرکے ان خونخواروں کو جرات دی ہے کہ وہ اپنے ظلم و ستم کو جاری رکھی۔

میں اس مصیبت پر شہداء  کے اہل خانہ کو تعزیت پیش کرتے ہوئے خداوند متعال کے حضور دعا گو ہوں کہ وہ انہیں صبر جمیل اور اجر جزیل عطا کرے اور انشاء اللہ ان کے شہداء، شہدائے بدر و  احد کے ساتھ محشور ہوں گے اور ظالموں کے ظلم و ستم کا دور ختم ہو۔

وَسَيَعْلَمُ الَّذِينَ ظَلَمُوا أَيَّ مُنْقَلَبٍ يَنْقَلِبُونَ

19 شعبان المعظم 1440

لطف الله صافی

تبصرہ ارسال

You are replying to: .