۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
نئے مرکزی صدر منتخب 

حوزہ/امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے سالانہ کنونشن میں نیا میرِ کارواں منتخب کر لیا گیا۔ جامعہ المصطفی لاہور میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے سالانہ کنونشن  اتحاد ملت و استحکام پاکستان کی آخری نشست میں نئے میر کارواں کا انتخاب عمل میں آیا،مرکزی صدر کا اعلان علامہ حیدر موسوی نے کیا.

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے سالانہ کنونشن میں نیا میرِ کارواں منتخب کر لیا گیا۔ جامعہ المصطفی لاہور میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے سالانہ کنونشن اتحاد ملت و استحکام پاکستان کی آخری نشست میں نئے میر کارواں کا انتخاب عمل میں آیا،مرکزی صدر کا اعلان علامہ حیدر موسوی نے کیا۔  مجلس عاملہ اور مجلس نظارت کے اجلاس منعقد ہوئے اور بعد ازاں پاکستان بھر کے یونٹ صدور کے سامنے سابق مرکزی جنرل سیکرٹری عارف حسین اور سابق امامیہ چیف سکاوٹ زاہد مہدی کے نام پیش کئے گئے۔ الیکشن سے پہلے سابق مرکزی صدر قاسم شمسی نے اپنے کابینہ سمیت مستعفی ہونے کا اعلان کیا اور رائے شماری کے نتیجے میں مرکزی صدر منتخب ہوئے۔
مرکزی صدر منتخب ہونے کا اعلان کیا گیا تو پنڈال میں موجود امامیہ نوجوانوں نے والہانہ انداز میں ان کا استقبال کیا اور بھائی قدم بڑھاؤ، ہم تمہارے ساتھ ہیں، کے نعرے لگائے۔ نو منتخب مرکزی صدر نے شرکاء کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وطن عزیز کی جغرافیائی اور فکری سرحدوں کا تحفظ ہمارا منشور ہے اور ہم وطن کی جانب اٹھنے والی ہر میلی آنکھ پھوڑنے کا جذبہ رکھتے ہیں۔ آئی ایس او ملک کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کی محافظ ہے اور اپنے وطن کے دفاع کیلئے مصروف عمل ہے۔کنونشن کے بعد لاہور کے مال روڈ پر یکجہتی کشمیر و استحکام پاکستان ریلی کا انعقاد ہوا جس میں ہزاروں طلباء شریک ہوئے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .