۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
رونمایی از زبان اردو سایت الوهابیة

حوزہ/ نقد وہابیت سے مخصوص سائٹ الوہابیه کے اردو شعبہ کی باقاعدہ رونمائی۔

حوزه نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق الوهابیه سائٹ کے اردو سیکشن کی رونمائی کی گئی،اس نشست میں تحقیقی انسٹی ٹیوٹ دارالاعلام لمدرسة اہل بیت کے پروفیسرز اور اسکالرز نے شرکت کی۔

دارالاعلام انسٹی ٹیوٹ ریسرچ سیکشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر حجت الاسلام والمسلمین عبدالملکی  نے اردو زبان کے  سیکشن  کی ضرورت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: انسٹی ٹیوٹ میں موجود اردو زبان کے ایک اسکالر نے مشورہ دیا کہ ہم اس سیکشن کی شروعات کریں کیونکہ تحقہقات کے بعد ہمیں پتہ چلا کہ اردو زبان کی بہت سی سائٹیں وہابیت کو فروغ دینے میں سرگرم عمل ہیں، لیکن ان نظریات کا مقابلہ کرنے کے لئے کوئی بھی تحقیقی اور علمی اور تخصصی سائٹ موجود نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا: اس سائٹ پر خبروں، شکوک و شبہات، جریان شناسی، حالات حاضرہ، اسناد و دستاویزات، اور  سوال و جواب کا سیکشن سرگرم عمل ہے۔

تقریب کے دوران تکفیری شناخت کے ممتاز لیکچرر اور محقق حجت الاسلام  و المسلمین فرمانیان نے اپنی تقریر میں کے دوران سائٹ پر موجود مواد کی وسیع پیمانے پر نشر و اشاعت کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا: اردو زبان کے مسؤلین کو سائبر اسپیس میں چینلز اور گروپ لانچ کرنے کے ساتھ ساتھ مختصر علمی تراشے ویڈیو اور تصاویر کی شکل میں بھی تیار کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا: جو لوگ سائٹ کے سیکشن میں کام کرتے ہیں لیکن وہ نام و نمود سے محروم رہتے ہیں  ان کا جر ان لوگوں سے زیادہ ہے  جن کے مقالات مجلات میں ان کے نام سے شائع تو ہوتے ہیں لیکن انہیں بس ۱۰۰ یا ۱۵۰ لوگ ہی پڑھ پاتے ہیں۔

انہوں نے ایران میں ہفتہ تحقیق کی مناسبت سے تحقیق کی جانب توجہ دلاتے ہوئے کہا: تحقیق اپنے آپ میں ایک بہت ہی اچھا کام ہے، سوالات کے جوابات تلاشنا ایک اہم کام ہے اسکالرز اور محققین تیار کرنا ایک بہت ہی ممتاز کام ہے لیکن ان سب کا ہدف اور مقصد اپنی بات کو مخاطب تک پہنچانا ہے اس لیے اس پر بھی بہت زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

قارئین الوہابیہ سائٹ کے مشاہدے کے لیے اس لنک پر جاسکتے ہیں: http://alwahabiyah.com/ur

تبصرہ ارسال

You are replying to: .

تبصرے

  • Karam ali PK 19:27 - 2019/12/21
    0 0
    ماشااللہ بہترین کام ہے مولا کریم سب کام کرنے والوں کی توفیقات اضافہ کرے آمین