۴ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۴ شوال ۱۴۴۵ | Apr 23, 2024
اسماعیل هنیه
جنرل سلیمانی شہید قدس ہے، شہید قدس ، شہید قدس  ہے

حوزہ /تحریک جہاد اسلامی فلسطین (حماس) کے دفتر کے سربراہ نے کہا:جنرل شہید سلیمانی نے اپنی پوری عمر فلسطین کی حمایت میں گزار دی۔میں یہاں پر اعلان کرتا ہوں کہ یہ عظیم کمانڈر شہید قدس ، شہید قدس ، شہید قدس  ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق تحریک جہاد اسلامی فلسطین (حماس) کے دفتر کے سربراہ اسماعیل ہانیہ نے جنرل شہید قاسم سلیمانی کی تہران میں تشییع جنازہ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا :ہم ایران آئے ہیں تاکہ رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ خامنہ ای حفظہ اللہ، حکومت اور ملت ایران کو عظیم کمانڈر حاج قاسم سلیمانی کی شہادت کی تسلیت پیش کریں، ہم یہاں آئے ہیں تاکہ شہید قاسم سلیمانی کے خاندان، ان کے فرزند ان، تمام رشتہ داروں اور اسرائیل و امریکہ کےخلاف مزاحمت کرنے والوں کو تعزیت پیش کرسکیں، ہم آج جہاں آئے ہیں تاکہ اس عظیم کمانڈر کے حضور اپنے سچے اور پرخلوص احساسات کا اظہار کر سکیں۔

انہوں نے اپنے خطاب میں کہا: شہید سلیمانی نے فلسطین اور مقاومت (مزاحمت) کی راہ  میں جان فشانی کی جس کے نتیجے میں وہ آج اس مقام تک پہنچے اور مقاومت کے استحکام کا باعث بنے۔

اسماعیل ہانیہ نے کہا: امریکیوں نے وحشیانہ جرائم کا ارتکاب کیا ہے اور فلسطین کی مبارک زمین پر بھی امریکیوں نے خون آشام جرائم کا ارتکاب کیا ہے اور کر رہے ہیں۔

تحریک جہاد اسلامی فلسطین کے سربراہ نے کہا:جن جرائم پیشہ امریکیوں نے جنرل قاسم سلیمانی کو شہید کیا ہے وہ غاصب اسرائیل کے جرائم پر پردہ ڈال رہے ہیں تاکہ وہ سرزمین فلسطین پر جرائم کا ارتکاب کرتا رہے اور مزاحمت فلسطین کے کمانڈروں کو قتل کرتا رہے۔

اسماعیل ہانیہ نے مزید کہا: میں اعلان کرتا ہوں کہ جس مقاومت نے لبنان اور غزہ میں کامیابیوں کے جھنڈے گاڑھے ہیں وہی مقاومت فیصلہ کن معرکے میں بھی فتح و کامرانی حاصل کرے گی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .