۹ فروردین ۱۴۰۳ |۱۸ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 28, 2024
ممبرا

حوزہ/ امریکہ کے حالیہ دہشتگردانہ حملے کے بعد ملک کے کونے کونے میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،امریکہ کے ذریعہ عراق میں ایران کے اعلی کمانڈر قاسم سلیمانی کی موت کے خلاف، ممبرا میں احتجاج ہوا۔ سوہانا کمپاؤنڈ امرت نگر سے ایک بہت بڑا جلوس نکالا گیا اور جلوس تقریبا تین کلومیٹر امبیڈکر چوک ممبرا تک پیدل چل کر ایران کے ساتھ اپنی حمایت اور دہشتگرد امریکہ سے اپنی بیزاری کا اعلان کرتے ہوئے امریکہ کا سخت مواخذہ کیے جانے کی بات کی۔

جلوس میں موجود علماء و دانشور افراد نے امریکہ کے جبر کے خلاف جدوجہد جاری رکھنے کا اعلان کیا اور امریکہ کے نامردانہ حملہ کی جم کر مذمت کی، احتجاج میں شامل ہزاروں افراد نے ہندوستان زندہ باد کا نعرہ لگاتے ہوئے قومی ترانہ گایا۔

جہان پورے ملک میں امریکی دہشت گردانہ وبزدلانہ حملے میں ایرا نی القدس کے جنرل کمانڈر قاسم سلیمانی کی شہادت پر احتجاجی مظاہرے ہورہے ہیں، وہیں ممبئی سے قریب تھانے ضلع کے شہر ممبرا میں  احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں بلا تفریق مذہب لوگوں نے شرکت کرکے امریکہ واسرائیل کی دہشت گردی کی مخالفت کرتے ہوئے نعرے لگائے۔مہاراشٹر شیعہ علما بورڈ کے صدر مولانا محمد اسلم رضوی نے قاسم سلیمانی کی ہیبت اور ان کے دبدبہ کو لوگوں کے سامنے بیان کرتے ہوئے کہاکہ یہ قاسم سلیمانی کی ہی ہیبت تھی کہ انہوں نے داعش کے چنگل سے ہندوستانی نرسوں اور انجینیرس کو رہاکرانے میں مرکزی کردار ادا کیا تھااور قاسم سلیمانی کا ہی دبدبہ تھا کہ سرزمین عراق سےداعش اپنا بوریا بستر سمیٹنے پر مجبور ہوگیا تھا۔اور اسکے پاس راہ فرار کے علاوہ کوئی دوسرا چارہ نہ تھا۔قاسم سلیمانی کو ۳؍جنوری کو ایک بزدلانہ اور دہشت گردانہ حملہ میں شہید کردیا گیا جس کی ہم شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔


مولانا علی اصغر حیدر ی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ دنیا میں آج جوبھی دہشت گردانہ کارروائیاں ہورہی ہیں ان سب کے پیچھے امریکہ کا ہی ہاتھ ہے۔انہوں نے کہاکہ امریکہ اور اسکے پٹھو ممالک یہ سمجھتے ہیں کہ انہوں نے ایک قاسم سلیمانی کو بزدلانہ حملے میں شہید کردیا وہ فتحیاب ہوگئے ہیں۔بلکہ ایران نے ان پر حملہ کرکے ان کے 80سے زائدد ہشت گردوں کو ہلاک کرکے اپنا مقصد ظاہر کردیا۔انہوں نے مزید کہاکہ اگر اسلامی ممالک متحد ہوکر خلیجی ممالک سےامریکہ کوکھدیڑ کر باہر کریں آج اگراسلامی ممالک متحد ہوکر عملی میدان میں آجائیں تو ایسٹرن دنیا کاایک نیا یو این او قائم ہوسکتا ہے اور اسلام دشمن طاقتوں کو اسلامی ممالک کے سامنے جھکنا پڑے گاکیونکہ اسلامی ممالک کےپاس خدا کادیا ہوابہت کچھ ہے۔جیسے تیل گیس وغیرہ کی فروانی جبکہ امریکہ کے پاس سوائے برف کے کچھ نہیں ہے۔


انہوں نے کہا کہ امریکہ واسرائیل نے داعش اور تکفیری دہشت گردتنظیموں کو پیدا کیا قاسم سلیمانی نے ان دہشت گرد تنظیموں کا پل بھر میں صفایا کردیا۔انہوں نےاپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہاکہ  ہمارے ملک میں بھی کچھ میڈیا چینلز ہیں جو زرخرید غلاموں کی طرح اپنا رول ادا کررہے ہیں ان کو چاہیئے کہ پہلےوہ قاسم سلیمانی کے بارے جانیں پڑھیں اسکے بعد انکے بارے میں کوئی تبصرہ کریں۔


واضح رہے کہ احتجاجی مظاہرہ باباصاحب امبیڈکر چوک پولس اسٹیشن کے پاس اختتام پذیر ہوا اس کے بعد علمائے کرام نے ممبرا پولس اسٹیشن میں میمورنڈ م پیش کیا۔احتجاجی مظاہرے میں شریک مولانا محمد اسلم رضوی، (شیعہ علماء بورڈ، )مولانا فیاض (پونہ)،مولانا روح ظفر،مولانانظیرکے علاوہ سینکڑوں کی تعداد میں علمائے کرام موجود تھے۔ اس کے علاوہ شہر کی معززاور سیاسی وسماجی شخصیات  جس میں کرار حسین (روح رواںشیعہ اثنا عشری جماعت ) ،ایاز احسن ،سلطان رضوی، ارشد،ببلو بلڈر،راجو وغیرہ کے نام قابل ذکر ہیں۔


اس پروگرام کا اہتمام شیعہ اثنا عشری ویلفیئر ایجوکیشن ایسوسی ایشن نے کیا تھا،جس میں شہریوں کی بہت بڑی تعداد شریک ہوئی جس نے امریکہ کے خلاف نعرہ لگاتے ہوئے اسکی کارویوں کی سخت مذمت کی۔اور آخر میں سینئر انسپکٹر مدھوکر کڈ کو ایک میمورنڈم دیا گیا اور مطالبہ کیا گیا کہ ہمارا مطالبات و خیالات امریکی سفارتخانے کے ہائی کمیشن تک پہنچائے جائیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .