۹ فروردین ۱۴۰۳ |۱۸ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 28, 2024
طہ فاؤنڈیشن

حوزہ/حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و سلم کی لخت جگر حضرت فاطمہ زہرا سلام الله علیہا کے  شهادت کے موقع پر چھوٹے امامباڑے میں ۲۸- ۲۹ جنوری ۲۰۲۰ کو فاطمیہ فری میڈیکل کیمپ منعقد ہوا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے شہر لکھنؤ چھوٹے امام باڑے میں پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و سلم کی لخت جگر حضرت فاطمہ زہرا سلام الله علیہا کے  شهادت کے موقع پر چھوٹے امامباڑے میں ۲۸- ۲۹ جنوری ۲۰۲۰ کو فاطمیہ فری میڈیکل کیمپ منعقد ہوا۔ جسمیں دستیاب ڈاکٹر آئی اسپیشلسٹ، جنرل فزیشن، لیڈی ڈاکٹر، سینے کے ماہر، بچوں کے ماہر کی خدمات حاصل رہیں۔

دو روزہ میڈیکل کیمپ دن ۲بجے سے شام ۷بجے تک لگایا گیا جس میں تقریبا ۱۰۰۰ سے زائد مریضوں نے  کیمپ میں موجو ڈاکٹروں سے طبی رائے مشورہ لیا اور مفت دوائیاں حاصل کیں۔

کیمپ میں ہیلتھ چیک اپ، آنکھوں کا چیک اپ ، شوگر ٹیسٹ سے متعلق  سہولیات موجود تھیں  اور تقریبا ۲۰۰ لوگوں کو فری  چشمے بھی فراہم کئے گئے.
 مذکورہ کیمپ طہ فاؤنڈیشن، طہ اسپتال، امامیہ میڈکس انٹرنیشنل اور جماعت جعفری کے باہمی تعاون سے منعقد کیا گیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .