۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
الجواد فاؤنڈیشن تقسیم راشن کشمیر

حوزہ/کشمیر کے احمد پوره ماگام،ملہ پورہ نوگام و اندرکوٹ سمبل اور زالپورہ سونا واری کے ان مقامات پر الجواد فاؤنڈیشن کی طرف سے غذائی امداد پہچائی گئ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، الجواد فاؤنڈیشن کی کامیاب تحریک ضرورت مندوں تک راشن پہچانے کی، آج ملک کے مختلف جگہوں تک رات دن چل رہی ہے۔ جس سے مزدور اور ضرورت مند لوگ بہرمند ہورہے ہیں۔

کشمیر کے متعدد گاوں تک مولانا ارشد آرمو مشھدی کے ذریعہ ضرورت مند افراد کے گھروں تک بڑے عزت و احترام کے ساتھ راشن پہونچایا گیا جس کے سبب ضرورت مند لوگ علمائے کرام اور خیرین حضرات کے حق میں دعا گو ہیں اور جگہ جگہ پر الجواد فاؤنڈیشن کے صدر مولانا سید مناظر حسین نقوی کے لے دعائے خیر کی جارہی ہے اور لوگ مولانا کی کوشیشوں کی تعریف کرتے نظر آرہے ہیں و علمائے کرام بھی الجواد فاؤنڈیشن کے اراکین اور صدر الجواد فاؤنڈیشن کی ستائش کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔

ابھی تک پورے ملک میں لاک ڈاؤن چل رہا ہے جس سے مزدور طبقے کے لوگ بہت پریشان ہیں اس وقت انکی امداد کرنا ایک انسانی فریضہ ہے جس کو ہمارے علماء اور خیرین بہت اچھے انداز میں مومنین کی امداد رسانی اور اپنے جان و دل سے بخوبی انجام دے رہے ہیں یقینا یہ وقت انسان کی اور اھل خیر کی آزمائش کا ہے ہر انسان کو اس وقت میں آگے آکر امداد کرنی چاہے جس کی تاکید تمام مراجع کرام بلخصوص رھبر معظم انقلاب اسلامی ایران اور آیت اللہ العظمی سید علی سیستانی مدظلہ العالی نے کی ہے، بغیر مذھب و ملت مدد کرنا انسانی فریضہ ہے اور آج سارے ملک میں وہی دیکھنے کو مل رہا ہے۔ ہمارے مذھب کے علماء اور خیرین بغیر مذھب و ملت انسانی امداد میں پیش قدم نظر آرہے ہیں۔ادارہ الجواد فاؤنڈیشن نے احسن طریقہ سے ملک کے ہر گوشہ و کنار تک امداد  پہنچانے میں اپنی پوری کوشیشوں سے لگا ہوا ہے کہ جتنا زیادہ سے زیادہ ہو سکے لوگوں کی مدد کی جاسکے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .