۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
جھارکھنڈ الجواد فاؤنڈیشن

حوزہ/امیرنگر جھرگڑا، جھارکھنڈ میں الجواد فاونڈیشن کی جانب سے بستہ کرامت حضرت فاطمہ زھرا ع ضرورت مند لوگوں میں تقسیم کیے گیا۔ 

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، الجواد فاونڈیشن کی راشن تقسیم مھم ملک کے مختلف مقامات پر چل رہی ہے آج جھار کھنڈ کے امیر نگر جھرگڑا میں مولانا اخلاق حسین قمی کے اور مولانا کوثر کے ذریعہ ضرورت مندوں میں تقسیم کیا گیا۔

ھندوستان میں کرونا کی وجہ سے کافی دنوں سے لاک ڈاؤن جاری رہنے کی وجہ سے غریب لوگ بہت پریشان ہیں انکی امداد کے لئے خیرین اور کافی ادارہ راشن پہنچانے میں لگے ہیں۔

وہیں الجواد فاوندیشن کے سربراہ مولانا سید مناظر حسین نقوی اول لاک ڈاؤن سے لے کر اب تک ضرورت مندوں کے گھروں تک راشن پہنچانے میں رات دن غریبوں تک امداد رسانی کی پوری کوشیشوں میں لگے ہوئے ہیں اور ملک کے گوشہ و کنار تک اب تک راشن پہنچائے جا چکے ہیں۔

یقینا الجواد فاونڈیشن غریبوں اور ضرورتمندوں کی امداد کرنے میں پیش قدم دیکھائ دیے رہا ہے جس سے ملک کے ضرورت مند لوگ کافی حد تک اپنے گھروں میں راحت کی سانس لے رہے ہیں اور علماء کرام کے لے بہت دعائیں کرتے نظر آرہے ہیں۔

یاد رہے الجواد فاونڈیشن ھندوستان اور ایران میں بھی پرتلاش ادارہ میں شمار کیا جاتا ہے۔

تصاویر امیرنگر جھرگڑا، جھارکھنڈ میں راشن تقسیم کرتے ہوئے؛

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .