۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
ھلبیت فاؤنڈیشن آف انڈیا

حوزہ/میمن سادات اور بھنیڑا سادات ضلع بجنور میں اہل بیت(ع)فاؤنڈیشن کی جانب سے راشن تقسیم۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مہلک وباء کرونا وائرس کے پھیلنے سے اسوقت پوری دنیا کے لوگ مشکلات میں گھرے ہوئے ہیں، انسانیت ایک عظیم امتحان سے گزر رہی ہے، اور اسمیں کوئی شک نہیں کہ ایسے پریشان کن حالات میں لوگوں میں آپسی ہمدردی، ہمدلی، ایثار و قربانی اور انسان دوستی کے ان گنت نمونے سامنے آئے ہیں، موقع پر اپنے انسانی فریضہ کا احساس اور اس پر عمل انسانی بیداری کی روشن دلیل ہے۔
ہندوستان میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے تمام کار و بار کی معطلی کی وجہ سے پورے ملک کے لوگ پریشان ہیں، ایسے میں اہل بیت(ع)فاؤنڈیشن آف انڈیا کے اراکین نے اپنا انسانی فریضہ سمجھتے ہوئے ضرورتمند مومنین کی خدمت اور امداد رسانی کی مہم کو شروع کیا اور اہل بیت(ع)فاؤنڈیشن کی جانب سے لاک ڈاؤن کے پہلے مرحلے سے اب تک مومنین میں راشن کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے۔
گذشتہ دنوں میں مولائی و متدین سادات کے معروف علاقے میمن سادات اور بھنیڑا سادات ضلع بجنور میں ضرورتمند مومنین کو راشن تقسیم کیا گیا اس ذمہ داری کو ادارے کے مقامی ذمہ دار جناب اسد علی زیدی صاحب نے بخوبی انجام دیا اور راشن کو آبرومندانہ طریقے سے مومنین کے گھروں تک پہنچایا۔ 

اہل بیت(ع)فاؤنڈیشن کے صدر حجت الاسلام والمسلمین مولانا سید سرور عباس نقوی قمی نے بتایا کہ ضرورتمند مومنین کی غذائی امداد کا یہ سلسلہ انشاءاللہ آخری لاک ڈاؤن تک جاری رہے گا۔


اہل بیت(ع)فاؤنڈیشن کے اراکین نے اس امر خیر میں شریک مومنین کا شکریہ ادا کیا۔

ھلبیت فاؤنڈیشن آف انڈیا

واضح رہے کہ اہل بیت(ع)فاؤنڈیشن آف انڈیا کا قیام سن ۲۰۰۸ میں قم المقدسہ میں بعض ہندوستانی افاضل و علماء کی کوششوں سے عمل میں آیا اور یہ ادارہ اب تک پورے ہندوستان میں نمایاں دینی، مذہبی اور امدادی خدمات کو انجام دیتا چلا آرہا ہے۔
ہم اراکین اہل بیت(ع)فاؤنڈیشن خداوندمتعال کی بارگاہ میں دعا گو ہیں کہ جلد از جلد اس مہلک وباء کا خاتمہ ہو اور خداوندمتعال انسانیت کی خدمت کے لئے ہماری توفیقات میں مزید اضافہ فرمائے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .