۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
مولانا سید حسین مہدی حسینی

حوزہ/عراق میں سفیر سعودی اور الشرق الاوسط کے ایڈیٹر کو چاہیے کہ فورا آقا اور ان کے عقیدت مندوں سے معافی مانگے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،سعودی اخبار’الشرق الاوسط‘ میں مرجع عالیقدر آیت اللہ العظمیٰ سید علی سیستانی مد ظلہ کا اہانت آمیز کارٹون شائع کئے جانے پر سرپرست مرکز تحقیقات الحیاۃ ممبئی و مرکزی صدر مجلس علمائے ہند حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا سید حسین مہدی حسینی نے اخبار کی اس گستاخی کی سخت مذمکرتے ہوئے کہا کہ سعودی حکومت کے حکمران یہودی نواز اور یہودی فکر کے ترجمان ہیں۔

بیانیہ کا مکمل متن مندرجہ ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

سعودی حکومت کے حکمران یہودی نواز اور یہودی فکر کے ترجمان ہیں حضرت آیت اللہ العظمی سیستانی دام ظلہ کے فتوے نےداعش کی کمر توڑ دی لہذا یہ جسارت اسی شکست کا نتیجہ ہے ساری دنیا کے شیعہ و سنی اتحاد کو سعودی ٹکڑے ٹکڑے کرنا چاہتا ہے لیکن عالمی برہمی نے ثابت کر دیا کہ اس محاذ پر بھی اس کو شکست ہوئی ہے۔

مرکز التحقیقات الحیات کے اراکین اور مجلس علمائے ہند الشرق الاوسط کے مدیر کی شدید مذمت کرتی ہے۔
عراق میں سفیر سعودی اور الشرق الاوسط کے ایڈیٹر کو چاہیے کہ فورا آغا اور ان کے عقیدت مندوں سے سے معافی مانگے۔

سید حسین مہدی حسینی 
سرپرست مرکز تحقیقات الحیاۃ ممبئی
مرکزی صدر مجلس علمائے ہند

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .