۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
مولانا سید محمد حیدر اصفہانی

حوزہ/سعودی عرب وہ ملک ہے جس نے ہمیشہ استعمار کے اشارے پر مسلمانوں کی پشت میں خنجر گھونپا ہے چاہے وہ فلسطین کا معاملہ ہو یا پھر دوسرے ممالک میں مذہبی اختلاف پیدا کرکے مسلمانوں کو کمزور کرنے کا۔ 

حوزه نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سعودی عرب کے اخبار "الشرق الاوسط" میں مرجع عالی قدر آیت اللہ العظمی سید علی الحسینی سیستانی دامت برکاتہ کے توہین آمیز کارٹون کے شایع ہونے پر ہندوستان کے برجستہ شیعہ عالم دین اور وکرولی ممبئی،محفل پنجتنی پارک سائٹ کے امام جمعہ و الجماعت نے شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس مذموم حرکت پر مسلمانوں میں شدید غم و غصہ پایا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب وہی ملک ہے جس نے ہمیشہ مسلمانوں اور علماء حقہ کی توہین کی ہے اور ان کو قتل کرنے سے بھی دریغ نہیں کیا۔ سعودی عرب وہ ملک ہے جس نے ہمیشہ استعمار کے اشارے پر مسلمانوں کی پشت میں خنجر گھونپا ہے چاہے وہ فلسطین کا معاملہ ہو یا پھر دوسرے ممالک میں مذہبی اختلاف پیدا کرکے مسلمانوں کو کمزور کرنے کا۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ جب سے عراق میں داعش نے قتل و غارتگری کا بازار گرم کیا اور پھر اس کے بعد آیت اللہ العظمی سیستانی نے داعش کے خلاف لڑنے کا فتویٰ صادر کیا اسی وقت سے آپ کی شخصیت امریکہ، اسرائیل اور سعودی عرب کی آنکھوں میں کھٹکنے لگی اور مختلف طریقوں سے آپ کی شخصیت کو نشانہ بنانے کی مذموم اور ناکام کوششیں جاری ہیں۔

لیکن انہیں یاد رکھنا چاہئیے جن کے ایک حکم پر لوگ اپنی جان نچھاور کرنے سے دریغ نہیں کرتے اور داعش جیسے خونخوار دہشتگرد گروہ کو ختم کر سکتے ہیں تو ان کے جانثار ان کی توہین پر بھی ہرگز خاموش نہیں بیٹھیں گے اور اس ناقابلِ تلافی جرم کی سزا آل سعود کو ضرور دیں گے۔ لہذا اب بھی وقت ہے کہ یہ خبیث حکومت ہوش کے ناخن لے اور فوراً عالم اسلام سے معافی مانگے اور اس اخبار کو بند کرکے اس اہانت کے ذمہ داروں کو قرار واقعی سزا دے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .