۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۶ شوال ۱۴۴۵ | Apr 25, 2024
مالک

حوزہ/بغداد کے شمالی نواحی علاقے میں ابراہیم بن مالک اشتر کے مزار پر دہشت گردوں کے حملے میں پانچ افراد ہلاک اور سات زخمی ہوگئے۔

حوزه نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،بغداد کے شمالی نواحی علاقے میں ابراہیم بن مالک اشتر کے مزار پر دہشت گردوں کے حملے میں پانچ افراد ہلاک اور سات زخمی ہوگئے۔

موصولہ ذرائع کے حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ بغداد کے شمالی نواحی علاقے میں شیخ ابراہیم مالک اشتر کے مزار پر دہشت گردوں کے حملے میں پانچ افراد ہلاک اور سات دیگر زخمی ہوگئے۔

صلاح الدین صوبائی پولیس نے بتایا کہ داعش کے بندوق برداروں نے آدھی رات کے لگ بھگ بغداد کے شمالی مضافاتی علاقے الدجیل کے علاقے میں شیخ ابراہیم مالک اشتر کے مزار پر حملہ کیا، رات کی تاریکی کا استعمال کرتے ہوئے اور متعدد آر پی جی ہتھیاروں اور ہلکے ہتھیاروں کے سہارے یہ حملہ ہوا جسمیں تین عراقی پولیس جانبحق اور دو حشد الشعبی کے افراد بھی جانبحق ہوگئے جبکہ سات دیگر شہری مجروح اور زخمی ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق ، مزار کے محافظوں نے ایک دہشتگرد کو ہلاک کردیا جو مزار کے اندر سے بمباری کے لئے مزار کے پیچھے سے داخل ہونے کی کوشش کر رہا تھا ، اور باقی دہشت گرد مزار کے آس پاس کے باغات کے سہارے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .