۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
فلسطین

حوزہ/غاصب صیہونی حکومت کے دہشتگردوں نے غرب اردن کے شہر رام اللہ پر حملہ کر کے کم از کم ایک فلسطینی کو شہید کر دیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صیہونی دہشتگردوں نے غرب اردن کے شہر رام اللہ کے مغرب میں واقع دیر ابو مشعل کے قریب حملہ کر دیا جہاں فلسطینیوں اور صیہونیوں میں شدید جھڑپیں بھی ہوئیں۔
جھڑپوں کے دوران صیہونی دہشتگردوں نے اندھادھند فائرنگ شروع کر دی جس میں ایک فلسطینی شہید اور کئی زخمی ہو گئے۔
رواں سال جنوری میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سینچری ڈیل منصوبے کی رونمائی کے بعد سے فلسطینیوں کے خلاف صیہونی دہشتگردوں کی جارحانہ کاروائیاں تیز ہو گئی ہیں۔
ایسی صورت حال میں بھی متحدہ عرب امارات نے صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کی استواری کا قدم آگے بڑھا کر فلسطینیوں کے خلاف جرائم مزید تیز کئے جانے کی راہ ہموار کر دی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .