۹ فروردین ۱۴۰۳ |۱۸ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 28, 2024
فالح الفیاض و بشار اسد

حوزہ / عراقی وزیر اعظم مصطفی الکاظمی نے فالح الفیاض کے ہاتھوں سوریہ کے صدر بشار الاسد کے نام ایک خط ارسال کیا ہے ، جسے سوریہ کے ذرائع ابلاغ نے نشر کیا ہے ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراقی وزیر اعظم مصطفی الکاظمی نے فالح الفیاض کے ہاتھوں سوریہ کے صدر بشار الاسد کے نام ایک خط ارسال کیا ہے ، جسے سوریہ کے ذرائع ابلاغ نے نشر کیا ہے ۔

سانا نیوز ایجنسی سوریہ کے مطابق ، اس خط کا ہدف دونوں ممالک کے درمیان تجارت کے فروغ ، باہمی تعلقات ، حالات حاضرہ سے آگاہی حاصل کرنا ،امن و امان اور دہشتگردی سے نمٹنا ہے ۔

حشد الشعبی عراق کے رہنما فالح الفیاض اور سوریہ کے صدر بشار الاسد کے مابین ہونے والی ملاقات میں اس بات پر زور دیا کہ دونوں ممالک کے اندر دہشتگردی کا مسئلہ ہے ، تاہم دونوں رہنماؤں نے دہشتگردی ختم کرنے کا معاہدہ کر دیا ہے ۔

سوریہ نیوز ایجنسی کے مطابق ، دہشتگردوں کو ختم کرنے میں عراقی اور سوریہ کی فوج کو کامیاب فوج قرار دیتے ہوئے کہا کہ سوریہ اور عراقی فورسز دہشت گردوں کے قبضے سے اپنی سرحدوں کو آزاد کرانے میں کامیاب ہوئیں ۔ 

سانا نیوز ایجنسی نے مزید بتایا کہ دونوں رہنماؤں نے عراق اور شام کو درپیش چیلنجز اور استکبار جہاں کی مختلف پابندیاں اور منصوبوں کو ناکام بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ان منصوبوں کا مل کر مقابلہ کرنے کی ضرورت ہے تاکہ دشمنوں کی سازشوں اور مداخلت کو ختم کیا جا سکے ۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .