۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
مجلس ترحیم

حوزہ/ طلاب انوارالعلوم مقیم حوزہ علمیہ آشتیان نے اپنے شفیق استاد مولانا سید رضا حیدر طاب ثراہ اور مولانا سید حیدر علی اعلی اللہ مقامہ کے ایصال کے لۓ مجلس ترحیم کا اعلان کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،طلاب انوارالعلوم مقیم حوزہ علمیہ آشتیان نے اپنے شفیق استاد مولانا سید رضا حیدر طاب ثراہ اور مولانا سید حیدر علی اعلی اللہ مقامہ کے ایصال کے لۓ مجلس ترحیم کا اعلان کیا۔

جیسا کہ گوش وکنار میں استاد انوارالعلوم مولانا سید رضا حیدر رضوی اعلی اللہ مقامہ کے انتقال کی خبر آگ کی طرح پھیل چکی ہے اور مولانا سے انسیت رکھنے والی ہر آنکھ آپ کے فراق میں میں اشکبار ہے خاص طور سے مختلف جگہوں پر مقیم آپ کے تلامذہ اپنے مشفق استاد کے غم میں مغموم ہیں اور اپنے امکان بھر ہر شاگرد ایصال اثواب کا اہتمام کر رہا ہے اسی مناسبت سے مولانا مرحوم کے حوزہ علمیہ آشتیان میں مقیم  شاگردوں نے 14/ستمبر بوقت 5 بجے عصر مجلس عزاۓ سید الشہدا کا انعقاد کیا ہے۔

مجلس کا آغاز مولانا امتیا حیدر روحانی تلاوت قرآن کریم سے کریں گے بعدہ مولانا یاسر صاحب قمی و کمیل ناصری بارگاہ اہلبیت میں نذرانہ عقیدت پیش کریں گے اور مجلس کو حجۃ الاسلام مولانا علی امام قمی خطاب فرمائیں گے جبکہ مولانا محمد حیدر غازیپوری نظامت کے فرائض انجام دیں گے۔

تمام علما اعلام و طلاب کرام و مومنین ذوی الاحترام سے مولانا مرحوم کے لۓ سورہ فاتحہ کی درخواست ہے۔پ

تبصرہ ارسال

You are replying to: .