۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
عمرہ زائرین

حوزہ/ سعودی حکومت کے فیصلے کے مطابق پروازوں پر پابندی مرحلہ وار ختم کی جائے گی۔ مکمل طور پر بین الاقوامی فلائٹ شیڈول یکم جنوری 2021 سے بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، حتمی اعلان دسمبر2020 میں کورونا وبا کی صورتحال سے مشروط کر دیا گیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،سعودی حکومت کا کورونا وبا کے باعث بند بین الاقوامی پروازوں بحال کرنے کے حوالے سے اہم فیصلہ، سعودی حکومت نے یکم جنوری 2021 سے بین الاقوامی پروازیں شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ دسمبر تک عمرہ زائرین کے ٹورز پروگرام اور ویزے بھی روک دئیے گئے ہیں۔ سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں سعودی حکومت نے فلائٹ آپریشن کھولنے کے حوالے سے تاریخ جاری کی ہے۔ سعودی حکومت کے فیصلے کے مطابق پروازوں پر پابندی مرحلہ وار ختم کی جائے گی۔
 
مکمل طور پر بین الاقوامی فلائٹ شیڈول یکم جنوری 2021 سے بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، حتمی اعلان دسمبر2020 میں کورونا وبا کی صورتحال سے مشروط کر دیا گیا ہے۔

سعودی حکومت کے مطابق 15 ستمبر سے ورک ویزہ، اقامہ ہولڈرز، ایگزیٹ اینڈ ریٹرن ویزہ اور وزٹ ویزے کے حامل عرب ممالک کے شہریوں کو انٹری دی جائے گی۔

بین الاقوامی فلائٹ آپریشن یکم جنوری 2021 تک ہی بحال کیا جائے گا۔ عمرہ زائرین کے سعودی عرب میں داخلے کا فیصلہ دسمبر 2020 میں کورونا وبا کی صورتحال سے مشروط کر دیا گیا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .