۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۶ شوال ۱۴۴۵ | Apr 25, 2024
علامہ اشفاق وحیدی

حوزہ/ اس وقت اگر کوئی اسرائیل اور امریکہ کی سازشوں کو بے نقاب کر رہا ہے تو وہ جمہوری اسلامی ایران ہے۔ تمام اسلامی ملکوں کو ایران کے ساتھ مل کر آواز بلند کرنی چاہیے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،شیعہ علماء کونسل کے رہنما اور امام جمعہ کانبرا آسٹریلیا علامہ اشفاق وحیدی نے مجمع بین المذاہب و مسالک ہم آہنگی کے رہنماؤں سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ استعمار کی سازش ہے کہ بین مذاہب و مسالک کے درمیان اختلاف پیدا کیا جائے۔تمام ممالک میں فرقہ واریت شر انگیزی اور نفرت پھیلانے والے گروہوں کے خلاف حکومتیں قانونی کاروائی کرے۔ساتھ ہی بین المذاہب و مسالک کے ذریعہ ہی لوگوں کے درمیان  پیار محبت اور یگانگت کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تمام ممالک میں حکومتی سطح پر بین المذاہب و مسالک ہم آہنگی جیسے بورڈ بنانے کی ضرورت ہے تاکہ عوام کی درمیان کوئی ٹولہ نفرت اور شرپسندی نہ پھیلا سکے۔تمام مذاہب و مسالک کے رہنماؤں کو عوام کو جوڑنے اور قربتیں بڑھانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں تاکہ طاغوت اور استعمار کی سازشیں ناکام ہوں جائیں۔

علامہ اشفاق وحیدی نے کہا کہ اس وقت اسلامی ممالک میں مسلمانوں کو آپس میں لڑانے کے لیے یہود و نصارا اکٹھے ہو گے ہیں اور امارات اور بحرین کا اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات بے گناہ مسلمانوں کے قتل عام کے خون کے سودا کے مترادف ہے۔

علامہ اشفاق وحیدی نے مزید کہا کہ اس وقت اگر کوئی اسرائیل اور امریکہ کی سازشوں کو بے نقاب کر رہا ہے تو وہ جمہوری اسلامی ایران ہے۔ تمام اسلامی ملکوں کو ایران کے ساتھ مل کر آواز بلند کرنی چاہیے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .