۳۰ فروردین ۱۴۰۳ |۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 18, 2024
علامہ امین شہیدی

حوزہ/ آج مولانا ڈاکٹر عادل خان کی کراچی میں شہادت گزشتہ ایک سال سے پاکستان میں جاری فرقہ وارانہ فسادات پھیلانے کی کوشش، تکفیر، توہین، اور نفرت انگیز نعروں کے سلسلے کی کڑی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امت واحدہ پاکستان کے سربراہ علامہ امین شہیدی نے اہل سنت عالم دین کے قتل کی بھرپور انداز میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج مولانا ڈاکٹر عادل خان کی کراچی میں شہادت گزشتہ ایک سال سے پاکستان میں جاری فرقہ وارانہ فسادات پھیلانے کی کوشش، تکفیر، توہین، اور نفرت انگیز نعروں کے سلسلے کی کڑی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ اب اس میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے، حکومت سنجیدگی کا مظاہرہ کرے اور فوری طور پر اس فتنے کو روکنے کا بندوبست کرے۔

واضح رہے کہ کراچی میں دیوبند مسلک کے نامور عالم اور جامعہ فاروقیہ کے مہتمم مولانا عادل پر سنیچر اور اتوار کی درمیانی شب ساڑھے سات اور آٹھ بجے کے درمیان شاہ فیصل کالونی میں ان ہر اور انکے ڈرائیور پر انجان موٹر سائیکل پر سوار حملہ آور نے ان پر فائرنگ کردی، اور حملے میں وہ ہلاک ہو گئے۔ ان کی نمازِ جنازہ اتوار کی صبح ادا کی گئی اور بعد ازاں ان کی تدفین جامعہ فاروقیہ میں ان کے والد مولانا سلیم اللہ خان کے پہلو میں کر دی گئی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .