۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
صدائے حوزہ شمارہ  ۶

حوزہ/ صدائے حوزہ شمارہ ۶ پی ڈی ایف فائل کی صورت میں حوزہ نیوز ایجنسی کے اُردو زبان ادارے کی کوششوں سے قارئین کی خدمت میں پیش ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مرکز مدیریت حوزہ ہاے علمیہ اسلامی جمہوریہ ایران کا ترجمان پندرہ روزہ اردو اخبار "صدائے حوزہ " شمارہ ۶ پی ڈی ایف فائل کی صورت میں قارئین کی خدمت میں حاضر ہے۔ اس خبر نامے میں " آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ نے کہا ہے کہ ہم امریکہ کے زیادہ سے زیادہ دباؤ کو زیادہ سے زیادہ ندامت میں بدل دیں گے"، "پاکستان کے وزیر اعظم نے امام خمینی کی سادہ زندگی کو اپنے ملک کے عوام کے لیے آئيڈیل قرار دیا ہے"، " نجف اشرف کے شیعہ مرجع تقلید آیت اللہ سید محمد سعید الحکیم کا جمہوریہ آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان جنگ پر اپنے رد عمل کا اظہار"، "مکتب اہلبیت میں عام آدمی کی بھی توہین جائز نہیں، آیت اللہ حافظ ریاض نجفی"، "امریکی عراق سے خود نہیں جائیں گے تو ان کے جنازے جائیں گے، حزب اللہ عراق" کے ساتھ دنیائے اسلام کے دینی مراکز اور مدارس اور بین الاقوامی و برصغیر کی خبریں اور مراجع عظام و علمائے کرام کے مختلف بیانات، بالخصوص حالات حاضرہ کے تعلق سے رونما ہونے والے واقعات بیانات، سمینار و مقالات پر مشتمل نشر کیا گیا ہے۔

حوزہ نیوز کا ہدف ہی برصغیر کے مسلمانوں کی ترجمانی و دینی مدارس اور علمائے کرام کی مختلف سرگرمیوں اور خبروں کو کوریج و مراجع تقلید اور صدائے حوزہ کو دنیا تک پہنچانا ہے۔

خبر نامے کی پی ڈی ایف فائل کے لیے یہاں کلک کریں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .