۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
محمد جواد ظریف اور عبداللہ عبداللہ

حوزہ/ ایران کے وزیرخارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف نے اتوار کو اعلی افغان مصالحتی کونسل کے سربراہ ڈاکٹرعبداللہ عبداللہ سے ملاقات میں افغانستان میں امن عمل کا خیر مقدم کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،ایران کے وزیرخارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف نے اتوار کو اعلی افغان مصالحتی کونسل کے سربراہ ڈاکٹرعبداللہ عبداللہ سے ملاقات میں افغانستان میں امن عمل کا خیر مقدم کیا۔

انہوں نے اسی کے ساتھ اعلی افغان مصالحتی کونسل کے سربراہ کی حیثیت سے ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ کی کاوشوں کو قابل قدر بتایا۔اس ملاقات میں اعلی افغان مصالحتی کونسل کے سربراہ ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ نے اپنے ملک کے تازہ ترین داخلی حالات اور مختلف افغان گروہوں کے درمیان مذاکرات میں پیشرفت کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

یاد رہے کہ اعلی افغان مصالحتی کونسل کے سربراہ ڈاکٹر عبد اللہ عبد اللہ اتوار کو تین روزہ سرکاری دورے پر تہران پہنچے ہیں۔ افغانستان میں امن عمل کے بارے میں مشاورت اور تہران کابل روابط میں فروغ کی راہوں کا جائزہ لینا ان کے اس دورے کے ایجنڈے میں شامل ہے۔

اعلی افغان مصالحتی کونسل کے سربراہ ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ ایران سے پہلے پاکستان اور ہندوستان کا دورہ بھی کر چکے ہیں ۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .