۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
طاہرالقادری

حوزہ/ ڈاکٹر طاہر القادری نے کینیڈا سے ویڈیو لنک خطاب میں کہا کہ اسلام کو انتہاء پسندوں نے ہائی جیک کیا، دہشتگردوں کو فرقہ واریت کے فروغ کیلئے ٹاسک دیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل کے 40ویں یوم تاسیس کے حوالے سے منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن لاہور میں خصوصی تقریب کا انعقاد گیا گیا۔ سربراہ منہاج القرآن ڈاکٹر طاہر القادری نے کینیڈا سے آن لائن خطاب کیا۔ امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق، میاں منظور وٹو اور مجیب الرحمان شامی سمیت دیگر نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔ ادارہ منہاج القرآن کے طلبہ و طالبات نے بھی تقریب میں خصوصی شرکت کی۔

ڈاکٹر طاہر القادری نے کینیڈا سے ویڈیو لنک خطاب میں کہا کہ تحریک منہاج القرآن نے احیائے دین کیساتھ ساتھ مذہبی انتہاء پسندی اور فرقہ واریت کے مقابلہ میں علم و آگاہی، مذہبی برداشت اور رواداری کے کلچر کو فروع دیا۔ انہوں نے کہا کہ اسلام کو انتہاء پسندوں نے ہائی جیک کیا، دہشتگردوں کو فرقہ واریت کے فروغ کیلئے ٹاسک دیا گیا۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج لاہور میں آٹا 78 روپے فی کلو ہوگیا ہے، سرمایہ کاروں کا قبضہ ہے، ورلڈ بینک کی شرائط پوری کرنے کے چکر میں ہم غلام بن گئے ہیں، ایک ایسی دنیا کی تعمیر کرنا ہوگی جس میں مسلمان دین کے مطابق زندگی گزاریں۔ تقریب میں سینیئر صحافی و تجزیہ کار مجیب الرحمان شامی، منظور وٹو اور پیپلز پارٹی کے رہنماء سردار لطیف کھوسہ نے بھی شرکت کی۔ میاں منظور وٹو کا کہنا تھا کہ حکومت اور اپوزیشن کے ٹکراو سے ملکی سلامتی کو خطرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری کو ملک واپس آکر حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کیلئے کوشش کرنی چاہیئے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .