۵ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۵ شوال ۱۴۴۵ | Apr 24, 2024
مسجد الاقصی

حوزہ / فلسطینی وزیر اعظم محمد اشتیہ نے اسرائیلی حکومت کے زیراہتمام مسجد الاقصی میں عرب وفود کے دورے پر تنقید کی ہے ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، فلسطینی وزیر اعظم محمد اشتیہ نے اسرائیلی حکومت کے زیراہتمام مسجد الاقصی میں عرب وفود کے دورے پر تنقید کی ہے ۔

کابینہ کے اجلاس کے آغاز میں ، انہوں نے اس بیان کے ساتھ کہ مسجد اقصیٰ کا داخلی دروازہ اس کے مالکان کا دروازہ ہے ، نہ کہ قابضین کا داخلی راستہ ہے ،  مزید کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ کچھ عرب وفود قابضین کے توسط سے مسجد اقصیٰ میں داخل ہوتے ہیں جبکہ فلسطینیوں کو نماز کے لئے مسجد میں داخل ہونے سے روکا جاتا ہے۔

فلسطینی وزیر اعظم نے بیان کیا کہ دونوں حکومتوں کے مابین سفارتی تعلقات کے آغاز اور استحکام کے لئے گذشتہ روز اسرائیلی بحرینی معاہدہ، حقیقت میں قابضین کے لئے ایک  انعام کی مانند ہے اور مزید زمینوں کو قبضے میں لینے اور عمارتوں کی تعمیر میں اضافہ کرتا ہے اور آزاد ریاست کے قیام میں فلسطینی عوام کو درپیش چیلنجوں میں اضافہ کا باعث ہے۔

انہوں نے فلسطینی علاقوں میں غیر قانونی بستیوں کی تعمیر و توسیع کے لئے پانچ یوروپی ممالک کی مخالفت کا خیر مقدم کیا اور یروشلم کو قانونی طور پر فلسطینی ریاست ماننے پر شکریہ بھی ادا کیا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .