۹ فروردین ۱۴۰۳ |۱۸ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 28, 2024
دفتر آیت اللہ العظمیٰ سیستانی

حوزہ/ ہم مرجعیت اور مومنین کی راہ میں خلوص نیت سے کی گئی اُنکی خدمات کو فراموش نہیں کر سکتے۔پروردگار اُنہیں اسکا اجر عظیم عطا فرمائے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ہندوستان میں مرجع حضرت آیۃ اللہ العظمی سید علی سیستانی حفظہ اللہ کے وکیل امور مالی، صدر خوجہ شیعہ اثناعشری جامہ مسجد ٹرسٹ ممبئی، چیئرمین الایمان چیریٹیبل ٹرسٹ، نجفی ہاؤس ممبئی، مشہور و معروف اور خدمت خلق کے جذبے سے سرشار شخصیت جناب حاجی محب علی روشن علی ناصر مرحوم کے انتقال کی دفتر آیت اللہ العظمیٰ سید علی سیستانی دامت برکاتہ کی جانب سے تعزیت پیش کی اور ان کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا۔

اس تعزیت نامہ کا مکمل متن مندرجہ ذیل ہے:

بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم

 انا للہ وانا الیہ راجعون

السلام علیکم و رحمۃ اللّٰہ و برکاتہ

عزیزم محمد علی محب علی ناصر پروردگار آپ کی کامیابیوں کو برقرار رکھے۔آپکے والد محترم کے انتقال پر ملال کی خبر ( خدا اُنہیں سکون ابدی عطا فرمائے) بیحد افسوسناک ہے۔

ہم مرجعیت اور مومنین کی راہ میں خلوص نیت سے کی گئی اُنکی خدمات کو فراموش نہیں کر سکتے۔پروردگار اُنہیں اسکا اجر عظیم عطا فرمائے۔

ہم آپ اور مرحوم کے دیگر عزیزان کی خدمت میں ( آیت اللہ العظمی سید علی سیستانی دامت برکاتہ کی جانب سے) پرسہ پیش کرتے ہوئے اُنکی زندگی ابدی میں کامرانی اور صلہء الٰہی کی دعا کرتے ہیں۔

منجانب
دفتر آیت اللہ العظمیٰ سید علی سیستانی دامت برکاتہ

تبصرہ ارسال

You are replying to: .

تبصرے

  • محمد IN 11:34 - 2022/09/14
    0 0
    سلام علیکم میرا نام محمد زکی ہے میں ہندوستان سے ہوں میں پہلے اہل سنت والجماعت سے تعلق رکھتا تھا لیکن اب میں نے شیعہ مذہب قبول کرلیا ہیں مجھے نماز روزہ خمس وغیرہ کے بارے میں اور کچھ دیگر مسائل کے بارے میں علم حاصل کرنا ہے مجھے ایران میں ایڈمیشن لینا ہے شکریہ خدا حافظ