۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
آیت الله اعرافی

حوزہ / حوزہ علمیہ ایران کے سربراہ نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ حوزہ علمیہ کو معاشرے کی ضروریات سے پیچھے نہیں رہنا چاہیے اور دور جدید کے تقاضوں  کے مطابق چمکنا چاہیے ، مزید واضح کیا کہ حوزہ علمیہ کے پاس سرمایہ اور اعزاز اور تمغے موجود ہیں ، ان سب کے باوجود حوزہ علمیہ کو اپنی کمزوریوں کی تلافی بھی کرنی چاہیے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، شیراز ایران سے ، آیت اللہ علی رضا اعرافی نے بدھ کی شام کو حوزہ علمیہ فارس کی ڈپٹی کونسل کے اجلاس میں شرکت کی اور ربیع الاول کے موقع پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ صوبہ فارس میں حوزہ علمیہ کی طرف سے کیے گئے اچھے اور قیمتی اقدامات کی قدردانی کرتے ہیں۔

انہوں نے حوزہ علمیہ کی صلاحیتوں کا ذکر کیا اور کہا کہ حوزہ علمیہ کی صلاحیت بے نظیر ہے ، کیونکہ حوزہ کی ایک ہزار سال سے زیادہ کی تاریخ ہے ، اسی طرح علمی اداروں میں ،  ایک قدیمی ادارہ ہے ، قابل فخر ادارہ ہے تاریخ میں حوزہ علمیہ کی طرح ادارے کم ہیں۔


حوزہ علمیہ کی عظمت ایک تاریخی عظمت ہے

حوزہ علمیہ ایران کے سربراہ نے  اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ حوزہ ایک بہت بڑا ثقافتی ، معرفتی اور تاریخی اہم ادارہ ہے، مزید کہا کہ حوزہ کی عظمت ایک تاریخی عظمت ہے  اور فطری طور پر یہ شیراز کی تاریخی عظمت کا ایک مظہر ہے۔

 آیت اللہ اعرافی نے مزید کہا کہ موجودہ دور کی بڑھتی ہوئی توقعات کے باوجود ، حوزہ آج ممکنہ طور پر طاقتور ہے اور مجموعی طور پر حوزہ علمیہ کے پاس ایک بہت بڑی صلاحیت موجود ہے۔  

حوزہ علمیہ ایران کے سربراہ آیت اللہ علی رضا اعرافی نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ حوزہ علمیہ کو معاشرے کی ضروریات سے پیچھے نہیں رہنا چاہیے اور دور جدید کے تقاضوں  کے مطابق چمکنا چاہیے ، مزید واضح کیا کہ حوزہ علمیہ کے پاس سرمایہ اور اعزاز اور تمغے موجود ہیں ، ان سب کے باوجود حوزہ علمیہ کو اپنی کمزوریوں کی تلافی بھی کرنی چاہیے۔

آخر میں انہوں نے کہا کہ انسان صبر اور استقامت کے ساتھ آگے بڑھتا ہے ، وہ ہر چیز کو برداشت کرتا ہے ، اور آج حوزہ علمیہ کو ناقابل شکست اور مقاومت والے  افراد اور زبردست نظریات کی ضرورت ہے اور آج کی یہی ضرورت ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .