۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
علامہ عارف واحدی

حوزہ/ آج بھی ملک و قوم کی وحدت کے خلاف کچھ اندرونی شرارتی عناصر اور کچھ بیرونی سامراجی اور دشمن قوتیں اس ملک کو غیر مستحکم کرنے کے لئے فرقہ واریت پھیلانے کے لئے مسلسل سازشیں کر رہی ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، نیشنل پریس کلب میں ملی یکجہتی کونسل کے صدر محترم ڈاکٹر ابوالخیر زبیر نے مرکزی راہنماوں کے ساتھ ملک کے موجودہ حالات اور ماہ ربیع الاول کی آمد کے حوالے سے پرہجوم پریس کانفرنس کی اور اعلان کیا کہ کونسل کی طرف سے پورے ملک میں اتحاد امت اور میلاد کانفرنسوں منعقد کی جائیں گی۔ربیع الاول کے مہینے کو اتحاد امت کے طور پر منایا جائےگا۔علمائے کرام سے اپیل کی کہ اس ماہ کے ہر جمعہ کو اتحاد امت کے حوالے سے گفتگو کی جائے اور عوام کو بتایا جائے کہ ہم تمام مسالک کے لوگ اور علمائے کرام متحد ہیں ہم توہین و تکفیر اور فرقہ واریت کے خلاف ہیں اور اس مشن کو جاری رکھیں گے۔

رپورٹ کے مطابق شیعہ علما کونسل پاکستان کے سیکریٹری جنرل اور ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری علامہ عارف حسین واحدی نے بھی اس پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام مسالک کے بزرگ اور جیّد علمائے کرام نے اسی اور نوے کی دہائی میں فرقہ واریت اور دہشتگردی کی سازش اور شرارت کو روکنے اور ملک میں اتحاد و وحدت قائم کرنے کے لئے ملی یکجہتی کونسل کی بنیاد رکھی اور کامیاب ترین ضابطہ اخلاق کا اعلان کیا جس سے فرقہ واریت کم ہوئی آج بھی ملک و قوم کی وحدت کے خلاف کچھ اندرونی شرارتی عناصر اور کچھ بیرونی سامراجی اور دشمن قوتیں اس ملک کو غیر مستحکم کرنے کے لئے فرقہ واریت پھیلانے کے لئے مسلسل سازشیں کر رہی ہیں مگر ہم سب عہد کر رہے ہیں کہ پہلے کی طرح آج بھی ہم سب میدان میں انہیں اسلاف اور بزرگان کے عزم اور جذبے کے ساتھ موجود ہیں اور فرقہ واریت،انتشار اور افتراق کی ہر سازش کو ناکام بنائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اعلان کر رہے ہیں کہ موجودہ حالات میں جو بھی فرقہ واریت اور توہین و تکفیر پھیلاتا ہے وہ کبھی بھی ملک و قوم کا مخلص نہیں بلکہ امت کے ساتھ زیادتی اور ملک کے ساتھ خیانت اور غداری کر رہا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .