۲۸ فروردین ۱۴۰۳ |۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 16, 2024
آیت الله صافی گلپایگانی

حوزہ / حضرت آیت اللہ العظمی صافی گلپایگانی نے آیت اللہ فاضلیان مرحوم کی وفات کے موقع پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، حضرت آیت اللہ العظمی صافی گلپایگانی نے ، حوزہ علمیہ ہمدان کے معروف عالم دین آیت اللہ فاضلیان مرحوم کی وفات کے موقع پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے ۔

تعزیتی پیغام کا متن کچھ یوں ہے: 

بسمه تعالی

انالله وانا الیه راجعون

متقی اور پرہیز گار عالم آیت اللہ الحاج سید رضا فاضلیان کی اچانک رحلت کی خبر سن کر بہت افسوس ہوا۔

یہ بزرگ اور عظیم عالم دین کئی سالوں سے شہر ملایر میں اہل بیت علیہم السلام کے تعلیمات کو پھیلانے میں مصروف عمل تھے اور لوگوں ، خاص کر محروموں کے لئے اپنی مخلصانہ خدمات کے ساتھ ، اپنی آخرت کے لئے ایک بہت بڑا سامان تیار کیا۔ یہ متقی اور پرہیزگار عالم اپنے اچھے اخلاق اور انسانی خوبیوں سے لوگوں کو مکتب اہل بیت علیہم السلام  کی طرف رہنمائی کرنے میں کامیاب رہے۔

شہر ملایر اور ہمدان کے معزز لوگوں سمیت لواحقین ، خاص طور پر ان کے عالم دین فرزند  اور اس کے معزز داماد کی خدمت میں اس عظیم مصیبت پر تعزیت پیش کرتے ہوئے اللہ رب العزت سے دعا کرتے ہیں کہ وہ مرحوم و مغفور کو اہل بیت علیہم السلام سے ساتھ محشور فرمائے ۔

9ربیع الاول 1442
لطف اللہ صافی

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .