۹ فروردین ۱۴۰۳ |۱۸ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 28, 2024
نمایندہ ولی فقہ ہندوستان کے داماد اور نواسہ کا کار ایکسیڈنٹ میں انتقال

حوزہ/ ہم اس درد ناک حادثہ اور مصیبت ناگہانی پر انپی اور مومنین ہند اور اراکین الجواد فاونڈیشن کی جانب سے  تسلیت و تعزیت پیش کرتے ہیں اور مرحوم کے لئے  دعائے ٔمغفرت کرتے ہیں۔ 

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، الجواد فاونڈیشن کے جنرل سکریٹری حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا سید مناظر حسین نقوی نے نمائندہ ولی فقیہ ہندوستان حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا آقای مھدی مھدوی پور کے انکے داماد اور نواسی کا کار حادثے میں جاں بحق ہونے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

تعزیت نامہ کا مکمل متن اس طرح ہے: 

بسمہ تعالی

اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّآ اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ

محضر مبارک حجت الاسلام و المسلمین جناب آقای مھدوی پور 

نمایندہ محترم ولی فقہ ھندوستان 

نہایت افسوس ناک خبر سنکر دل پریشان ہوگیا کہ آپ کے داماد حجت الاسلام علی آقا خالق پور اور آپ کے ایک چھ ماہ کی نواسی کا مشھد مقدس سے قم جاتے ہوئے ایک کار ایکسیڈنٹ میں انتقال ہو گیا ہے۔

لہٰذا ہم اس درد ناک حادثہ اور مصیبت ناگہانی پر انپی اور مومنین ہند اور اراکین الجواد فاونڈیشن کی جانب سے  تسلیت و تعزیت پیش کرتے ہیں اور مرحوم کے لئے  دعائے ٔمغفرت کرتے ہیں۔ 

اور اس حادثہ میں آپ کی بیٹی جو شدید زخمی ہیں انکے لئے جوار ملکوتی امام رضا علیہ السلام میں دعائے صحت و سلامتی کرتے ہیں کہ خدا وند متعال جلد از جلد شفائے کاملہ و صحت عاجلہ عطا فرمائے۔ آمین 

شریک غم 
سید مناظر حسین نقوی 
جنرل سکریٹری
الجواد فاونڈیشن لکھنو 
مقیم مشھد مقدس

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .