۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
مولانا سید احمد رضا زرارہ

حوزہ/ ہم اس ہولناک فاجعہ پر سرکار موصوف اور مرحومین کے دیگر غمزدہ اعزاء و اقارب کی خدمت میں دلی تعزیت پیش کرتے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس علمائے ہند شعبہ قم المقدس ایران نے نمائندہ ولی فقیہ ہندوستان حجۃ الاسلام و المسلمین آقای مھدی مھدوی پور کو انکے داماد و نواسی کے ایک حادثہ میں جاں بحق ہو جانے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تسلیت پیش کی۔

تعزیت نامہ کا مکمل متن اس طرح ہے: 

باسمہ تعالی 

انا للہ و انا الیہ راجعون 

افسوس صد افسوس کہ عالم غربت میں ہمارے محبوب و معزز نمائندہ ولی فقیہ سرکار حجت الاسلام والمسلمین آقای الحاج مھدوی پور دامت برکاتہ کو یہ دردناک خبر ملی کہ مشہد مقدس سے حضرت امام علی ابن موسی الرضا علیھما الصلوۃ والسلام کی مبارک زیارت سے مشرف ہو کر قم مقدس کی طرف لوٹتے ہوئے موصوف کے عزیز داماد ، مخلص و خدوم عالم دین حجت الاسلام والمسلمین جناب آقائے علی خالق پور اور چھ مہینے کا ننھی نواسی دونوں ایک ساتھ ایکسیڈنٹ کی زد میں آکر ہمیشہ کے لئے اس دنیا سے چل بسے۔

ہم اس ہولناک فاجعہ پر سرکار موصوف اور مرحومین کے دیگر غمزدہ اعزاء و اقارب کی خدمت میں دلی تعزیت پیش کرتے ہوئے خداوند متعال سے دعاگو ہیں کہ انھیں جنت الفردوس میں جوار اھل بیت طاھرین نصیب فرمائے اور محترم و مکرم نمائندہ ولی فقیہ حفظہ اللہ کی اسی حادثہ میں زخمی ہونے والی بیٹی کو شفائے کامل و عاجل سے نوازے۔

آمین یارب العالمین بحق محمد وآلہ الطاھرین
اراکین مجلس علمائے ہند شعبہ قم مقدس ایران

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .