۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
محکومیت اهانت به پیامبر(ص)

حوزہ/ صدر انجمن جمعیت العلمأ اثناعشریہ کرگل حجتہ الاسلام اقای شیخ ناظر مہدی محمدی نے فرانس میں رسول اللہ ﷺ کے شان میں گستاخی کرنا ایک بزدلانہ حرکت قرار دیا۔ اور فرانسی صدر میکرون اور فرانس میں ہورے توہین رسالت کو شدید الفاظ میں مذمت کی۔ 

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، انجمن جمعیت العلمأ اثنا عشریہ کرگل لداخ کے زیر اہتمام  فرانس کے اسلام دشمنی اور توہین رسالت کے خلاف احتجاجی جلسے کا انعقاد ہوا۔ جلسے میں شریک ہزاروں لوگوں نے اپنے  غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے ، صدر میکرون مردہ باد ، فرانس کے ساتھ تعلقات ختم کرو۔اور رسول اللہﷺ  کے ساتھ محبت کے فلگ شگاف نعرے بلند کئے۔

اس موقع پر مرکزی امام جمعہ حجتہ الاسلام والمسلمین اقای شیخ غلام حسن واعظی نے رسول اکرم  ﷺ کے شان میں گستاخی کو فرانس کی صدر کی دہشتگردی سے تعبیر کیا اور رسول پاک کی سیرت پاک پر روشنی ڈالتے ہوئے توہین رسالت کرنے والوں کو خبردارکیا ۔اور کہا کہ رسول اللہ ﷺپر  ہم اپنے خون کے آخری قطرے تک قربان کرنے کیلئے تیار ہے ۔

صدر انجمن جمعیت العلمأ اثناعشریہ کرگل حجتہ الاسلام اقای شیخ ناظر مہدی محمدی نے اس موقع پر جمعیت العلمأ اور مومنین لداخ کے جانب سے مذمت کرتے ہوئے کہا  توہین رسالت دنیا کےکسی بھی کونے میں ہو۔ ہم اس کو کسی بھی قیمت پر برداشت کرنے کو تیار نہیں ہے ۔  رسول اکرم ﷺ نہ صر ف مسلمانوں کیلئے بلکہ اس پورے کائنات کیلئے رحمتہ للعالمین بن کر تشریف لائے ۔فرانس میں رسول اللہ ﷺ کے شان میں گستاخی کرنا ایک بزدلانہ حرکت قرار دیا۔ اور فرانسی صدر میکرون اور فرانس میں ہورے توہین رسالت کو شدید الفاظ میں مذمت کی۔ 

ساتھ ہی انہوں نے کہا دنیاکے کسی بھی جگہ دہشت گردی کا واقعہ ہو اس کو اسلام مذمت کرتے ہیں ۔ اور دنیا کے کسی بھی کونے سے دہشگردی کا واقعہ ہو تواس کو  اسلام سے جوڑنا صحیح نہیں ہے کیونکہ دہشگردی کا کوئی مذہب نہیں ہوتا اور دہشتگردی واقعات  کو اسلام سے جوڑنا امریکہ اور اسرائیل  کی اسلام دشمنی پالسی ہے۔ 

آخر میں صدر انجمن جمعیت العلماء نے اقوام متحدہ اور ہندوستان کے مرکزی  حکومت اپیل کی ۔ کہ فرانس کے خلاف توہین رسالت کا مذمتی بیان جاری کریں اور معافی طلبی کروائیں ۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .