۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
کرگل میں ہفتہ وحدت کی مناسبت سے محفل نعت کا انعقاد

حوزہ/ امام خمینی میموریل ٹرسٹ کے شعبہ ادب بزم ادب کی جانب سے جامع مسجد کرگل میں ہفتہ وحدت کی مناسبت سے محفل نعت کا اہتمام کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امام خمینی میموریل ٹرسٹ کے شعبہ ادب بزم ادب کی جانب سے جامع مسجد کرگل میں ہفتہ وحدت کی مناسبت سے محفل نعت کا اہتمام کیا گیا۔

اطلاعات کے مطابق، محفل کی صدارت امام جماعت جناب شیخ خادم نے انجام دیا، محفل میں ضلع کرگل سے تعلق رکھنے والے شعرائے کرام نے شرکت کی۔

محفل کی افتتاح تلاوت قرآن شریف سے ہوی، شعراے کرام میں بزم ادب کے وایس چیر مین جناب محمد علی نوشین اور معروف شاعر جناب احمد جوان دراسی کے علاؤہ جناب اکبر علی خان شاہین، جناب محمد علی عاشور، جناب محمد حسین رہنما،  جناب جواد جالب امینی، جناب زاہد بڑگامی، جناب ناصر الدین خفی، خمار تومیلی نے نذرانہ عقیدت پیش کیا۔

نظامت کے فرائض معروف پرکی ادیب جناب محمد عیسیٰ صابری نے انجام دی۔ آخر میں صدر محفل کی دعائیہ کلمات کے ساتھ محفل اختتام پزیر ہوئی۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .