۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۶ شوال ۱۴۴۵ | Apr 25, 2024
جونپور، جامعہ امام جعفر صادق (ع) میں ہفتہ وحدت کی مناسبت سے سیمنار منعقد

حوزہ/ جونپور میں جامعہ امام جعفر صادق علیہ السلام میں پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی میلاد با سعادت کی مناسبت سے ہفتہ وحدت کا شاندار سیمنار ۱۲ ربیع الاول سے ۱۷ ربیع الاول تک روزآنہ انعقاد کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جونپور میں جامعہ امام جعفر صادق علیہ السلام میں پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی میلاد با سعادت کی مناسبت سے ہفتہ وحدت کا شاندار سیمنار ۱۲ ربیع الاول سے ۱۷ ربیع الاول تک روزآنہ انعقاد کیا گیا۔ جسمیں مشہور و معروف علمائے کرام اور دانشوران عظام شعرائے کرام نے شرکت فرمائی۔

تفصیلات کے مطابق،قرآن و حدیث اور پیغمبر کی دائمی اتحاد کی تاکید اور موجودہ زمانے میں اسکی اہمیت کے پیش نظر مرحوم امام راحل خمینی رح اور آیتہ اللہ العظمی سیستانی،رہبر معظم  آیتہ اللہ خامنہ آئی دامت برکاتہھم کے فرمان کے مطابق اس پیغام وحدت کے فوائد دنیا تک پہونچا نے کے لئے ۱۲  ربیع الاول سے جامعہ امام جعفر صادق علیہ السلام میں یہ پروگرام مولانا سید حسن مہدی قبلہ صدر آل انڈیا شیعہ جاگرن منچ کی صدارت میں  شروع ہوا ۔ سب سے پہلے اسلامک اسکالر جناب ڈاکٹر سید یعسوب احمد قبلہ کٹیہار نےتلاوت کلام پاک سے فضا کو پروگرام کو معنویت اور روحانیت سے معمور کر دیا اسکے بعد اپنی خوبصورت دلکش آواز میں جناب فیضی جونپوری نے نعت پاک سے نغمہ وحدت سنایا ،مولانا سید صفدر حسین زیدی مدیر جامعہ امام جعفر صادق علیہ السلام نے تفصیل سے وحدت کی کے فائدے اور دشمنان انسانیت کے ذریعہ مظلوموں کے اتحاد کو ختم کر دینے کی بڑی بڑی شازشوں پر روشنی ڈالی۔

مولانا باقر رضا خان آصف رنوی نے بہترین نعت پیش کی اور پورے ماحول کو  مسحور و مسرور کر دیا اسکے فوراً بعد صدر جلسہ مولانا حسن مھدی نے بصیرت افروز تقریر کی موصوف نے فرمایاکہ مرحوم آیت اللہ خمینی رحمۃ اللہ علیہ کے پیغام ِوحدت پر بھرپور طریقے سے عمل کرکے آپسی ثقافتی،فرہنگی، علمی، تحقیقی اخلاقی، طاقت، کو مضبوط کریں اور دنیا کو اسلامی طرزِ زندگی کی عملی تصویر پیش کریں اسکے بعد سیمینار کا اختتام ہوا۔

واضح رہے کہ ۱۳۔۱۴۔۱۵۔۱۶- ربیع الاوّل تک پروگرام اسی آب و تاب کے ساتھ مسلسل منعقد ہوتا رہا جنمین ڈاکٹر سید یعسوب احمد،مولانا سید آصف عباس قبلہ اعظمی،مولانا مرغوب عالم قبلہ اعظمی،مولانا فضلِ ممتاز قبلہ،مولانا سید تابش حسن نقوی قبلہ نے فکر انگیز انقلابی تحقیقی بیانات پیش کئے ۔حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرتِ طیبہ قرآن مجید کی آیاتِ شریفہ کے ذریعہ وحدت کی ضرورت اس کی اہمیت اور اس کے فایدے پر خیالات کا اظہار کیا۔

جانب تقی اعظمی ،جناب اقرار اعظمی،جناب قاسم جونپوری ،جناب ابراہیم سسنوی ،جناب کاظم گھوسوی،جناب رضا عباس ڈہروی نے نعتِ پاک اور وحدت اسلامی پر بہترین آواز میں نظم سنائی ،ان پانچ دنوں میں مولانا سیف عابدی نے بہترین تقریر کی اور نظامت کے فرائض بخوبی انجام دئے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .

تبصرے

  • Ali Abbas Rizvi IN 19:39 - 2020/11/08
    0 0
    Its the best initiation towards the update from hauza, which is first of its kind. Nice initiative.