۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
مولانا سید صفی حیدر زیدی 

سربراہ تنظیم المکاتب نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی حدیث "عقلمند مومن موت کو زیادہ یاد کرتا ہے اور اس کے لئے تیار رہتا ہے۔" کیوں کہ اسکی یاد انسان کو گناہوں سے دور اور مشکلات سے سکون عطا کرتی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پونچھ/ معاون کمیٹی تنظیم المکاتب جمو کے صدر الحاج جناب عاشق حسین مرحوم کے چالیسویں کی مجلس جامع مسجد پونچھ میں منعقد ہوئی۔ سربراہ تنظیم المکاتب حجت الاسلام والمسلمین الحاج مولانا سید صفی حیدر قبلہ نے آیت  "كُلُّ نَفْسٍ ذَآئِقَةُ الْمَوْتِ" (ہر نفس کو موت کا مزہ چکھنا ہے۔ سورہ آل عمران آیت 185) کو سرنامہ کلام قرار دیتے ہوئے فرمایا کہ روایات کی روشنی میں موت حصول عبرت کا بہترین وسیلہ ہے۔ جو بھی اس کائنات میں آیا ہے اسے ایک دن جانا ہے۔ لہذا انسان کو اس کے لئے ہمیشہ تیار رہنا چاہئیے تا کہ موت کے بعد شرمندگی اور خسارے سے بچ سکے۔

مولانا سید صفی حیدر زیدی نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی حدیث "عقلمند مومن موت کو زیادہ یاد کرتا ہے اور اس کے لئے تیار رہتا ہے۔" کیوں کہ اسکی یاد انسان کو گناہوں سے دور اور مشکلات سے سکون عطا کرتی ہے۔ حضور صلی اللہ علیہ و آلہ نے موت کو مومن کے لئے غنیمت اور خوشبودار پھول فرمایا ہے۔ 

سربراہ تنظیم المکاتب نے حاجی عاشق حسین مرحوم کا تذکرہ کرتے ہوئے فرمایا کہ مرحوم تنظیم المکاتب اور بانی تنظیم مولانا سید غلام عسکری طاب ثراہ کےانتہائی مخلص عقیدتمند، جمو میں تحریک دینداری کے روح رواں اور ادارہ تنظیم المکاتب کے بے لوث خدمت گذار تھے. نیز دینداری اور تشیع کی ترویج اور اس سلسلہ میں انفاق آپ کے اوصاف حمیدہ کا حصہ تھا، سادات کا بے حد احترام فرماتے نیز مومنین کی خبر گیری اور بے روزگاروں کے لئے روزگار کی فراہمی آپ کا امتیاز تھا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .