۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۶ شوال ۱۴۴۵ | Apr 25, 2024
بڈگام میں آگ کی خوفناک واردات

حوزہ/ وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے ٹاؤن میں جمعے کی علی الصبح آگ کی ایک خوفناک واردات میں معروف شیعہ عالم آغا سید عبدالحسین کا رہائشی مکان مکمل طور پر خاکستر ہوگیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے ٹاؤن میں جمعے کی علی الصبح آگ کی ایک خوفناک واردات میں معروف شیعہ عالم آغا سید عبدالحسین کا رہائشی مکان مکمل طور پر خاکستر ہوگیا اور اس کے متصل ایک چنار کے درخت کو بھی جزوی نقصان پہنچا۔

محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کے ایک عہدیدار نے مقامی خبرنگاروں کو بتایا کہ آگ لگنے کی بنیادی وجہ الیکٹرک ہیٹر میں شارٹ سرکٹ بتائی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ کی گاڑیوں و نفری اور مقامی لوگوں نے بہت ہی مشقت کے بعد آگ پر قابو پایا۔

ان کا کہنا تھا کہ آگ کی یہ واردات جمعے کی علی الصبح کو ہوئی اور اس دوران مکان مالک اپنے کتب خانے کو بچانے کی کوشش میں زخمی ہوگئے جن کو علاج کے لئے چند میٹر کے فاصلے پر ہی واقع ضلع اسپتال منتقل کیا گیا جہاں سے انہیں شری مہاراجہ ہری سنگھ اسپتال سری نگر ریفر کیا گیا۔

موصوف عہدیدار نے بتایا کہ آگ کی واردات میں آغا صاحب کے ذاتی کتب خانے، جس میں نادر کتابوں کا بھی اچھا خاصا ذخیرہ موجود تھا، کو بھی کافی نقصان پہنچا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مکان کے متصل ایک چنار درخت کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

آغا عبدالحسین کے برادر اصغر آغا سید احمد نے بتایا کہ 'آگ اس قدر بھانک تھی کہ مکان آناً فاناً راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگیا اور آغا صاحب خود بھی زخمی ہوگئے جو شری مہاراجہ ہری سنگھ اسپتال سری نگر میں زیر علاج ہیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .

تبصرے

  • سید IR 14:02 - 2020/11/13
    0 0
    خدا شفا بخشے اور رہائش کی مرمت کے بھی اسباب فراھم کرے