۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
حرم

حوزہ/ حرم حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کے خطیب نے اپنے بیان میں کہا کہ حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کی شفاعت سے ہم بہشت میں داخل ہوں گے۔ اس بارگاہ سے دنیاوی حاجات حاصل کی جا سکتی ہیں۔ محبان اہل بیت علیہم السلام کو حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کی زیارت اور توسل سے غافل نہیں رہنا چاہیے کیونکہ خدا کے نزدیک ان کا مقام بہت بلند ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حجت الاسلام و المسلمین حبیب اللہ فرحزاد نے شہر قم میں حرم کریمہ اہل بیت سلام اللہ علیہا میں زائرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا: شہر قم اور حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کی فضیلت میں بہت زیادہ روایات وارد ہوئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امام جعفر صادق علیہ السلام نے ایک روایت میں فرمایا: خدا کے لیے حرم ہے اور وہ خانہ کعبہ ہے۔ رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لیے حرم ہے اور وہ مدینہ ہے۔ امیر المومنین علیہ السلام کا حرم ہے اور وہ کوفہ ہے اور ہم اہل بیتؑ کے لیے حرم شہرِ قم ہے۔

حجت الاسلام و المسلمین فرحزاد نے کہا: حرم فقط وہ جگہ نہیں جہاں ائمہؑ مدفون ہیں بلکہ وہ جگہ بھی حرم کہلاتی ہے جو امامؑ سے منسوب ہے۔

ایران کے اس نامور خطیب نے کہا: حرم حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا پورے جہان کی پناگاہ ہے۔ ہم شیعیان اور محبان اہل بیتؑ کو نزدیک یا دور سے حضرت معصومہ کی زیارت پڑھنی چاہیے اور اس بی بی کے توسل سے غافل نہیں ہونا چاہیے کیونکہ خدا کے نزدیک ان کی عظمت بہت زیادہ ہے۔

حضرت خدیجہ سلام اللہ علیہا انسٹیٹیوٹ کے سربراہ نے کہا کہ امام خمینیؒ جب قم میں تھے تو حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کے حرم میں بہت زیادہ جایا کرتے تھے۔ ان کے کچھ شاگردوں نے اس پر اعتراض کیا تو امام خمینیؒ نے فرمایا: تمہیں معلوم نہیں ہے کہ حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کی کرامات کس قدر زیادہ ہیں اور خدا کے نزدیک ان کا مقام کس قدر بلند ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .