۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۶ شوال ۱۴۴۵ | Apr 25, 2024
مولانا سید ابوالقاسم رضوی

حوزہ/ میلبورن میں منعقدہ دو روزہ ورکشاپ میں مہمان خصوصی امام جمعہ میلبورن حجۃ الاسلام و المسلمين مولانا سيد ابو القاسم رضوي اپنے بیان میں کہا کہ شوہر اور بیوی دونوں ہی اگر اپنی ذمہ داری کو ادا کرنے کی کوشش کرنے لگیں تو سارے مسائل حل ہو جائیں گے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شوہر اور بیوی دونوں ہی اگر اپنی ذمہ داری کو ادا کرنے کی کوشش کرنے لگیں تو سارے مسائل حل ہو جائیں گے طلاق مسئلے کا حل نہیں ہے بلکہ نہ ختم ہونے والے مسائل کی بنیاد ہے اور تباہی کا آغاز ہے کثرت طلاق  ، خانگی مسائل ، domestic violence ان تمام کا سبب عدم برداشت اور فوری مسئلہ کو حل کر نے کی طلب ، میاں بیوی کا معاشی اعتبار سے خود کفیل ہونا حرص و ہوس کا بڑھ جانا مادی و اقتصادی معاملات کا رشتوں سے زیادہ اہم ہو جانا الہی قانون سے زیادہ مغربی قوانین پر بھروسہ ، مختصر سے وقت میں زیادہ کی طلب ، مصلح و مخلص و ناقد دوستوں کے بجائے خوشامد کرنے والے خود غرض مفاد پرست و دنیا دار دوستوں کا ہجوم ہیں۔

ان خیالات کا اظہار میلبورن میں منعقدہ دو روزہ ورکشاپ میں مہمان خصوصی امام جمعہ میلبورن حجة الاسلام و المسلمين مولانا سيد ابو القاسم رضوي نے کیا اس ورکشاپ کا ںعقاد امام کونسل آف وکٹوریہ کی طرف سے کیا گیا تھا جو آسٹریلیا میں مقیم برادران اہل تسنن کی معروف و فعال ترین تنظیم ہے اسکُی جانب سے ۱۶ اور ۱۷ نومبر کو آن لائن ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جن میں ائمہ جماعت ، علماء و مشاہیر و کمیونٹی لیڈرز نے شرکت کی ان دو دنوں میں اسلام میں خواتین کے حقوق ، اور خواتین کے ساتھ برتاؤ اور انکی حیثیت و احترام کے تعلق سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔

ان میں پینل کی صورت میں خواتین و حضرات نے اپنی آراء کا اظہار کیا اور آیات و احادیث بطور سند پیش کی گئیں اور ان پر سیر حاصل بحث ہوئی اور سب سے اہم بات یہ تھی کہ قرآن کی وہ آیات جن کو مغربی میڈیا اسلام کے خلاف پروپیگنڈا کے طور ہر استعمال کرتا ہے انکی توضیح و تشریح کی گئی استدلال قائم کئے گئے اور اس بات کا عہد کیا گیا نوجوانوں کو قرآن سے جوڑا جائے اور وہ تمام آیات جنہیں مخالفین اسلام اسلام کے خلاف اپنی ذاتی تشریح و توضیح کر کے استعمال کرتے ہیں انکا ترجمہ اسکی تشریح و تفسیر و شان نزول اور انکے انطباق و سیاق و سباق سے مفصلا ملت کو روشناس کرایا جائے سیشن کافی مفید رہے اور انشاء اللہ ان کے مثبت نتائج ضرور مرتب ہونگے انتہای مستحسن قدم اور قابل تقلید تحریک ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .