۹ فروردین ۱۴۰۳ |۱۸ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 28, 2024
اعرافی

حوزہ/ آیت اللہ سید یحییٰ جعفری کے انتقال پرملال پر آیت اللہ اعرافی نے تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق آیت اللہ اعرافی کے اس تعزیتی پیغام کا متن اس طرح ہے:

انا للہ و انا الیہ راجعون

انتھک مجاہد اور متقی عالم دین آیت اللہ الحاج سید یحییٰ جعفری (طاب ثراہ) کی رحلت پر دکھ ہوا۔

نظام شہنشاہی کے خلاف جہاد، صوبہ کرمان میں نمائندگی ولی فقیہ، امام نماز جمعہ، سماجی اور ثقافتی خدمات اور صوبے کے دینی مدارس کی ترقی و پیشرفت میں اہم کردار اس جلیل القدر شخصیت کی پربرکت عمر کے درخشان کارنامے ہیں۔ خداوند انہیں اس کا اجر عطا کرے گا۔

میں اس باتقویٰ عالم کی رحلت پر دینی مدارس، علماء کرام، مرحوم کے خاندان، شاگردوں، دوستوں اور صوبہ کرمان کے ولایت مدار لوگوں کو تعزیت و تسلیت عرض کرتا ہوں۔ خدا کی بارگاہ میں دعا گو ہوں کہ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل اور اجر جزیل عنایت فرمائے۔

عاش سعیداً و مات سعیداً

علی رضا اعرافی

سربراہ حوزہ علمیہ قم

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .