۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
حجة الاسلام و المسلمین ڈاکٹر فدا حسين یزدانی

حجۃ الاسلام ڈاکٹر فدا حسین یزدانی کو جامعہ روحانیت سندھ مقیم قم کے نۓ میرکاروان منتخب ہونے پر پاکستان کے ادارے و انجمن کے طرف سے مبارکباد کا سلسلہ جاری ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،حجة الاسلام و المسلمین ڈاکٹر فدا حسين یزدانی جامعہ روحانیت سندھ کے صدارتی الیکشن میں بھاری اکثریت راء سے کامیاب ہوۓ اور نو منتخب صدر ہوئے۔

مسئول اجرائی دفتر قائد ملت جعفریہ قم المقدس حجۃ الاسلام سید علی حسین نقوی جامعہ روحانیت سندھ مقیم قم کے نۓ میرکاروان  منتخب ہونے پر نیک تمناؤں کے ساتھ مبارکباد پیش کی۔

انہوں نے کہا کہ جامعہ روحانیت سندھ ایک الہی ادارہ ہے جو عرصہ دراز سے اپنی قابل ذکر خدمات انجام دیتا آرہا ہے امید ہے کہ حجۃ الاسلام ڈاکٹر فدا حسین یزدانی اس الہی کاروان کی قیادت بہترین انداز میں فرماکر بہتر سے بہترین کی جانب گامزن ہوں گے. اميد ہے کہ اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لاکر جامعہ کی سربلندی اور پیشرفت کیلئے کوشاں رہیں گے۔

موسس و مدیر المھدی فائونڈیشن بلوچستان پاکستان مولانا علی اصغر عرفانی نے نو منتخب صدر جامعه روحانیت سندھ حجۃ الاسلام ڈاکٹر فدا حسین یزدانی کے نام پیغام میں تبریک و تہنیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ کا انتخاب طلاب کی خدمت میں ایک نئے باب کا افتتاح ہے اگرچہ گذشتہ طویل عرصے سے آپ اسی مرحلے میں قابل ذکر خدمات انجام دے چکے ہیں، ساتھ ہی اس امید کا اظہار کیا کہ اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے اور اپنی بہترین روایات کو قائم رکھیں گے۔

ياد رہے کہ حجۃ الاسلام ڈاکٹر فدا حسین یزدانی جامعہ روحانیت سندھ کے چوبیسویں صدر جو بھاری اکثریت راء لیکر منتخب ہوئے ہیں۔

نو منتخب صدر نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور قوم کی خدمت کو اپنا منشور قرار دیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .