۹ فروردین ۱۴۰۳ |۱۸ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 28, 2024
نمایندہ ولی فقیہ ہندوستان

حوزہ/ نمائندہ ولی فقیہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ مرحوم نے علماء کے درمیان وحدت و ہمدلی پیدا کرنے اور کرگل کےمختلف امور میں قابل قدر خدمات انجام دیا اور انہیں مقام معظّم رہبری مراجع تقلید کا مدافع قرار دیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لداخ ہندوستان کے معروف عالم دین حجت الاسلام آغا سید جمال الدین موسوی کی رحلت پر نمائندہ ولی فقیہ ہند حجت الاسلام حاج آقائے مہدی مھدوی پور نے تاثر و تاسف کا اظہار کیا ہے۔

اپنے تعزیتی پیغام میں حاج آقائے مہدوی پور نے مرحوم کو ایک وارستہ عالم قرار دیتے ہوئے مدرسہ اثنا عشریہ کرگل میں پہلے نائب صدر اور بعد میں صدر کی حیثیت سے اُن کے خدمات کو یاد کیا ہے۔ نمائندہ ولی فقیہ نے اپنے پیغام میں مزید بتایا کہ مرحوم نے علماء کے درمیان وحدت و ہمدلی پیدا کرنے اور کرگل کےمختلف امور میں قابل قدر خدمات انجام دیا اور انہیں مقام معظّم رہبری مراجع تقلید کا مدافع قرار دیا ہے۔ مرحوم کی رحلت پر اُنہوں نے  حضرت ولی عصر ،  علماء بزرگان و مومینن کرگل اور قم میں مقیم اُنکے فرزند حجت الاسلام سید علی اور دیگر بازمندگان کی خدمت میں تسلیت پیش کیا ہے۔

جن دیگر مذہبی و سیاسی تنظیموں اور شخصیات نے اُن کے انتقال پر تعزیت پیش کیا ہے اُن میں لداخ کے گورنر آر کے ماتھور، مدرسہ اثنا عشریہ کرگل، امام خمینی میموریل ٹرسٹ کرگل، انجمن صاحب الزمان کرگل، انجمن انقلابِ مہدی کرگل، مرکز تبلیغات امام رضا سانکو، انجمن بہبودی سادات، مجمع روحانیون کرگل و ليہہ قم ایران، اھل سنت و الجماعت كرگل، امامیہ مشن اسکول ليه، CEC کرگل فیروز خان، سینئر سیاست دان اصغر علی کربلائی و قمر علی آخوند،کونسلر برو منجی غلام مہدی شیخ وغیرہ شامل ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .