۹ فروردین ۱۴۰۳ |۱۸ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 28, 2024
نتانیاهو و بن سلمان

حوزہ/ سامی ابوزہری نے سعودی عرب سے کہا ہے کہ وہ قابض حکومت کے وزیر اعظم بنیامین اور موساد انٹیلیجنس کے سربراہ کوہن کے دورہ سعودی عرب کی وضاحت کرے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تحریک مزاحمت و مقاومت حماس کے سینئر رہنما سامی ابو زہری نے اسرائیلی وزیر اعظم اور موساد انٹیلیجنس کے سربراہ کا دورہ سعودی عرب سے متعلق اطلاعات کو پیش نظر رکھتے ہوئے سعودی عرب سے قابض حکومت کے وزیر اعظم بنیامین اور موساد انٹیلیجنس کے سربراہ کوہن کے دورہ سعودی عرب کی وضاحت طلب کر لی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر نیتن یاہو کے سعودی عرب کے دورے کے بارے میں یہ اطلاعات درست ہیں تو یہ خطرناک ہے۔

ابوزہری نے نیتن یاہو کے سعودی عرب کے دورے کو امت مسلمہ اور فلسطین کے حقوق کی پامالی اور توہین قرار دیتے ہوئے اس مسئلے کی وضاحت کرنے پر زور دیا ہے۔

یاد رہے کہ عبرانی نیٹ ورک "کان" نے تل ابیب سے سعودی عرب جانے والی پرواز کی اطلاع دی تھی۔

اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو اور موساد انٹیلیجنس کے سربراہ کوہن نے سعودی ولی عہد شہزادہ بن سلمان اور سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان سے ملاقات کی ہے تاہم اس ملاقات میں امریکی وزیر خارجہ مائک پومپیو بھی شریک تھے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .