۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۶ شوال ۱۴۴۵ | Apr 25, 2024
کرم علی حیدری

حوزہ/ سرپرست مدرسہ علمیہ حضرت امام العصر عج فاؤنڈیشن حیدرآباد سندھ پاکستان نے اپنے پیغام میں کہا کہ امید ہے کہ برادر عزیزم جناب آقای یزدانی مدظلہ العالی تحصیل علم کے ساتھ ساتھ حوزہ علمیہ قم المقدسہ میں بلاتفریق تمام طلاب کی مختلف خدمات انجام دیں گے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجۃالاسلام والمسلمین علامہ آقای شیخ فداحسین یزدانی مدظلہ العالی کے حوزہ علمیہ قم المقدسہ میں جامعہ روحانیت سندھ کے آئندہ دو سالوں کیلئے صدر منتخب ہونے پر علامہ ڈاکٹر کرم علی حیدری نے دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی۔

پیغام کا مکمل متن اس طرح ہے:

بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم

دلی مبارکباد

جمہوری اسلامی ایران کے حوزہ علمیہ قم المقدسہ کے درخشاں ستارے، طلاب عزیز پاکستانی مقیم قم المقدسہ کے عرصۂ دراز سے مخلصانہ طور پہ خدمات انجام دینے والے محقق و ادیب اور استادِ طلابِ اردو زبان برادرِ عزیزم حجۃالاسلام والمسلمین علامہ آقای شیخ فداحسین یزدانی مدظلہ العالی کے حوزہ علمیہ قم المقدسہ میں جامعہ روحانیت سندھ کے آئندہ دو سالوں کیلئے اکثر آراء کے ذریعے صدر منتخب ہونے پر میں انہیں اور انکے رفقائے کار کی خدمت میں دل کی گہرائیوں سے بہت بہت مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

اور امید ہے کہ برادر عزیزم جناب آقای یزدانی مدظلہ العالی تحصیل علم کے ساتھ ساتھ حوزہ علمیہ قم المقدسہ میں بلاتفریق تمام طلاب کی مختلف خدمات انجام دیں گے اور اگر ماضی میں کوئی کم بیشی رہی بھی ہے تو یہ اپنی دانشمندی، کوششوں اور ساتھیوں کے ساتھ احسن انداز میں مسئولیت کے فرائض انجام دیں گے۔
میں انکی روز افزوں موفقیت اور کامیابی و کامرانی و سربلندی کے لئے دعا گو ہوں۔

والسلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
کرم علی حیدری المشہدی

مرکزی جوائنٹ سیکریٹری وفاق المدارس الشیعہ پاکستان۔
سرپرست مدرسہ علمیہ حضرت امام العصر عج فاؤنڈیشن حیدرآباد سندھ پاکستان۔

صوبائی رہنما شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .