۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
ڈاکٹر کلب صادق

حوزہ/ یقینا ڈاکٹر مولانا کلب صادق صاحب قوم و ملت کے عظیم سرمایہ تھے انہوں نے قوم کے لئے بہت عظیم اور قابل قدر کام انجام دئے جس کو قوم و ملت کبھی بھی نہی بھلا پائے گی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حکیم امت کے ڈاکٹر مولانا کلب صادق  کے انتقال پرملال پر الجواد فاؤنڈیشن لکھنؤ کے جرنل سکریٹری حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا سید مناظر حسین نقوی گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لواحقین کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کی۔

تعزیتی پیغام کا متن اس طرح ہے:

آہ آہ حکیم امت ڈاکٹر مولانا کلب صادق نہی رہے 

انا للہ و انا الیہ راجعون رضا بقضاٸہ وتسلیما لامرہ

عالم اسلام  کے معروف عالم دین 'دانشمند و مفکر، خطیب حکیم الامت  ڈاکٹر مولانا کلب صادق داعی اجل کو لبیک کہہ گٸے؛
یہ آرہی ہے صدا "کلُ مٙن علیھا فان"
سبھی ہیں رزق فنا "کُل مٙن علیھا فان"
نہیں کسی کو بقاء "کُل مٙن علیھا فان"
سوائے وجہ خدا "کُل مٙن علیھا فان"
رکھی گئی ہے اساس ازل فنا کے لئے
رواں ہر ایک حقیقت ہے انتہا کے لئے 

یقینا ڈاکٹر مولانا کلب صادق صاحب قوم و ملت کے عظیم سرمایہ تھے انہوں نے قوم کے لئے بہت عظیم اور قابل قدر کام انجام دئے جس کو قوم و ملت کبھی بھی نہی بھلا پائے گی انہوں نے تعلیمی میدان میں غریب بچوں کے لئے بہت زیادہ کام کیا اور انکو ڈاکٹر و انجینئر تک پہنچایا اور غریب بچوں کو تعلیم کے لئے دوسرے ملکوں تک بھیجا اعلٰی تعلیم حاصل کرنے کے لئے مولانا ڈاکٹر کلب صادق صاحب ہمیشہ ہی کہتے تھے اگر قوم کو آگے بڑھنا ہے تو بچوں کو تعلیم دو جس سے ہمارے قوم  و ملت کا وقار بلند ہوگا اور معاشرہ میں قوم کی عزت بڑھے گی اور قوم کے اختلاف بھی ختم ہونگے مولانا مرحوم نے اپنی حکمت عملی سے بہت قابل تعریف کام انجام دئے جس کی وجہ سے دنیا بھر میں آپ کے چاہنے والے موجود ہین اور ہر طرف سے یہی صدا آتی ہے آہ قوم  و ملت کا حکیم چلا گیا جس طرف دیکھو لوگوں کی آنکھیں اشک بار ہیں اور ایک ہی آواز سنائی دیتی ہے قوم کا عظیم سرمایہ ہمارے درمیان سے رخصت ہوگیا اور غریب بچوں کی یہی صدا آتی ہے ہمارا سرپرست نہیں رہا اور علماء کے درمیان یہی گفتگو ہے ایک دانشمند و عالم ہمارے درمیان سے دارفانی سے داربقا کی طرف رخصت ہوگیا جس کی جگہ جلدی بھرنے والی نہی ہے یہی نہی ہر قوم کے دانشمند حضرات یہی کہتے دکھائی دے رہے ہیں ہمارے درمیان  سے ایک عظیم مفکر چلا گیا یقینا تمام دنیا کے صلح پسند لوگ ہمیشہ ڈاکٹر مولانا کلب صادق صاحب کو یاد کریں گے اور جب مولانا مرحوم کا نام لبوں پر آئے گا آنکھین نم ہوکر یہی کہیں گیں حکیم امت نہی رہے  
مالک کائنات ، مرحوم کو جوار معصومینؑ میں جگہ عطا فرمائے اور چاہنے والوں کو صبر جمیل عطا فرمائے بلخصوص انکے فرزندان اور اھل خاندان کو اس عظیم غم میں صبر دے 

شریک غم 
سید مناظر حسین نقوی 
جرنل سکریٹری 
الجواد فاونڈیشن لکھنؤ ھند

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .