۲۸ فروردین ۱۴۰۳ |۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 16, 2024
علامہ علی رضا

حوزہ/ حکیم امت کے قائم کردہ ادارے بنیادی کام کی حیثیت رکھتے تھے اور قوم و ملت انہیں تادیر یاد رکھے گی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مفکر اسلام حکیم امت مولانا ڈاکٹر کلب صادق طاب ثراہ کے اس دار فانی  کو وداع کہہ کر حیات ابدی کی طرف جانے پر صدر مجلس علماء شیعہ یورپ حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا سید علی رضا رضوی نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکیم امت کے قائم کردہ ادارے بنیادی کام کی حیثیت رکھتے تھے اور قوم و ملت انہیں تادیر یاد رکھے گی۔ 

تعزیتی پیغام کا مکمل متن اس طرح ہے: 

إنّا لله و إنا إليه راجعون 

2020 شیعہ قوم کے لئے نہایت سخت سال رہا خصوصا ہندو پاک کے مومنین کے لئے۔ اس سال کئی جید علماء و خطبا اس دار فانی سے کوچ کر گئے ہیں۔ پروردگار ان تمام کے درجات بلند فرمائے۔ 

ابھی ابھی خبر ملی کہ علامہ ڈاکٹر سید کلب صادق نقوی صاحب کا انتقال ہو گیا ہے۔ مرحوم کافی عرصہ سے شدید علیل تھے۔ خاندان اجتہاد کا ایک سلسلہ جو بزرگ علماء سے شروع ہوکر عہد حاضر کے علماء سے ملحق تھا، ڈاکٹر صاحب کی ذات پر ختم ہوگیا۔ کئی دہائیوں سے خلوص کے ساتھ مصروف خدمت دین کرنے والے حکیم امت ڈاکر مولانا سید کلب صادق نقوی صاحب تعلیمی میدان میں بہت کامیابی کے ساتھ قوم کی رہنمائی فرما رہے تھے۔ خاص طور پہ اکادیمی تعلیمی اداروں کے حوالہ سے ان کی خدمات کبھی فراموش نہیں کی جاسکتیں۔ مولانا مرحوم مسلم پرسنل لا بورڈ کے نائب صدر تھے۔ آپ کی قومی خدمات اپنی مثال آپ تھیں۔ آپ نے بلند حوصلہ کے ساتھ اسکول، کالج اور میڈیکل کالج وغیرہ کی تأسیس کی۔

آپ کے قائم کردہ ادارے بنیادی کام کی حیثیت رکھتے تھے اور قوم و ملت انہیں تادیر یاد رکھے گی۔ پروردگار ڈاکٹرصاحب مرحوم کو اعلیٰ علّیین میں مقام عطا فرمائے اور متعلقین میں خصوصی طور سے آپ کی اولاد کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین

سید علی رضا رضوی 
صدر
مجلس علماء شیعہ یورپ

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .