۹ فروردین ۱۴۰۳ |۱۸ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 28, 2024
مولانا سید صفی حیدر زیدی

حوزہ/ مرحوم تنظیم المکاتب کے مخلص اور بانی تنظیم مولانا سید غلام عسکری طاب ثراہ کا خاص احترام فرماتے تھے نیز ادارہ کی خدمات کو سراہتے تھے۔ آپ کی رحلت ایک عہد کا خاتمہ ہے۔ 

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سربراہ تنظیم المکاتب لکھنو حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا سید صفی حیدر زیدی نے بے لوث خدمت گذار حکیم امت مولانا ڈاکٹر سید کلب صادق قبلہ کا انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم حکیم امت تنظیم المکاتب کے مخلصین میں سے تھے آپ کی رحلت ایک عہد کا خاتمہ ہے۔

تعزیت نامہ کا مکمل متن اس طرح ہے: 

بسم اللہ الرحمن الرحیم 

انتہائ غم انگیز خبر موصول ہوئی کہ خلق خدا کے بے لوث خدمت گذار حکیم امت مولانا ڈاکٹر سید کلب صادق صاحب قبلہ کا انتقال ہو گیا۔

انا للہ و انا الیہ راجعون

مرحوم خاندان اجتہاد کی مشہور و معروف علمی شخصیت تھے۔ 

آپ کی دینی، عزای، تعلیمی، فلاحی اور سماجی خدمات ناقابل فراموش اور آپ کے باقیات الصالحات میں شامل ہیں۔ 

مرحوم تنظیم المکاتب کے مخلص اور بانی تنظیم مولانا سید غلام عسکری طاب ثراہ کا خاص احترام فرماتے تھے نیز ادارہ کی خدمات کو سراہتے تھے۔ آپ کی رحلت ایک عہد کا خاتمہ ہے۔ 

ہم خادمان تنظیم المکاتب اس غم میں سوگوار اور سوگوار ملت خصوصا کنبہ کی خدمت میں تعزیت عرض ہے۔

بارگاہ معبود میں دعا ہے کہ رحمت و مغفرت نازل فرمائے ، جوار اہلبیت علیھم السلام میں بلند درجات عطا فرمائے۔

والسلام 

سید صفی حیدر زیدی 

سکریٹری تنظیم المکاتب لکھنو

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .