۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
آیت اللہ العظمی حکیم

حوزہ/ نجف اشرف کے شیعہ مرجع تقلید حضرت آیت اللہ سید محمد سعید حکیم کے دفتر نے مولانا ڈاکٹر کلب صادق طاب ثراہ کے سانحہ ارتحال پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، نجف اشرف کے شیعہ مرجع تقلید حضرت آیت اللہ سید محمد سعید حکیم کے دفتر نے مولانا ڈاکٹر کلب صادق طاب ثراہ کے سانحہ ارتحال پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔

آیت اللہ حکیم کے تعزیتی پیغام کا متن اس طرح ہے:

بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم

انا للہ و انا الیہ راجعون رضا بقضائہ و تسلیما لأمرہ

نامور خطیب پرتلاش عالم دین ڈاکٹر سید کلب صادق نقوی کی رحلت کے موقع پر امام زمان عجل اللہ تعالیٰ فرجہ شریف علمای اکرام اور ہندوستان کے تمام مسلمانوں کی خدمت میں تعزیت اور تسلیت پیش کرتے ہیں مرحوم  دراز مدت سے مومنین اور معاشرہ کے افراد کی راہنمایی تبلیغ اور انکی فلاح و بہبود میں مصروف تہے انکے اعمال اورنیکیاں ان شاءاللہ ذخیرہ آخرت قرار پائیں۔

اللہ رب العزت کی بارگاہ میں مرحوم کے لیے بلندی درجات اور رحمت الاہی کا طلبگار ہوں خانوادہ متعلقین اور عقیدت مندوں کے لیے صبر و اجر الاھی کی دعا کرتا ہوں۔
لاحول ولاقوة الا بالله العلي العظيم.

تبصرہ ارسال

You are replying to: .