۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
علی رضا اعرافی

حوزہ/ آیت اللہ اعرافی نے کہا: تاکید کرتا ہوں سیکورٹی کے شعبہ حکام سے کہ اس شرمناک واقعے میں ملوث عناصر کا سراغ لگا کر انہیں کیفر کردار تک پہنچائیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شہید محسن رضا فخری زادہ کی شہادت کی مناسبت سے آیت اللہ اعرافی نے تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔

سربراہ حوزه علمیه قم کے اس پیغام کا متن اس طرح ہے:

بسم الله الرحمن الرحیم

انا لله و انا الیه راجعون

ولا تحسبن الذین قتلوا فی سبیل الله امواتا بل احیا عند ربهم یرزقون

ناموراور انتھک جوہری اور دفاعی سائنسدان جناب ڈاکٹر محسن فخری زادہ کی بزدل دہشت گردوں اور جرائم پیشہ دشمن کے آلہ کاروں کے ہاتھوں شہادت پر انتہائی دکھ اور افسوس ہوا۔

اس شہید بزرگوار نے اپنی پر افتخار اور بابرکت زندگی میں علمی اور دفاعی شعبوں میں بہت زیادہ خدمات انجام دیں اور وطن کی ترقی اور پیشرفت میں بہت بڑا حصہ ڈالا اور آخرکار شہادت کے عظیم مرتبے پر فائز ہو کر اپنے شہید دوستوں کے ساتھ ملحق ہو گئے۔

یہ شرمناک اور دہشت گردی کا اقدام نامور ایرانی سائنسدان شہید شھریانی کی شہادت کی موقع پر ضمیر فروش عناصر کے ہاتھوں انجام پایا۔

میں اس موقع پر رہبر انقلاب اسلامی، شہید پرور ملت ایران، مرحوم کے خاندان، دوست و آشنا اور ان کے ساتھ کام کرنے والوں کی خدمت میں تعزیت و تسلیت عرض کرتا ہوں اور بارگاہ خداوندی میں شہید کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کرتا ہوں۔

عالمی استکبار کو معلوم ہونا چاہیے کہ ملت ایران بیدار اور دشمن کی ہر سازش کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے۔ ہمارے دانشور دشمن کے مقابلے میں سر تسلیم خم نہیں ہوں گے۔ ہماری ترقی اور پیشرفت جاری رہے گی اور اس قسم کے واقعات ملت ایران کے مضبوط ارادوں میں خلل ایجاد نہیں کر سکتے۔

سکیورٹی کے شعبہ کے حکام کو ایک بار پھر تاکید کرتا ہوں کہ وہ اس شرمناک جرم میں ملوث افراد کا سراغ لگا کر انہیں کیفر کردار تک پہنچائیں۔

علی رضا اعرافی

سربراہ حوزه علمیه قم

27 نومبر 2020ء

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .