۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
حجت الاسلام والمسلمین حمید شهریاری

حوزہ/ مجمع جہانی برائے تقریب مذاہب اسلامی کے سیکرٹری جنرل حجت الاسلام و المسلمین ڈاکٹر حمید شہریاری نے ہندوستان کے ممتاز عالم دین ڈاکٹر سید کلب صادق نقوی کی وفات پر تعزیت کا پیغام ارسال کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجمع جہانی برائے تقریب مذاہب اسلامی کے ادارہ برائے تعلقات عامہ کے مطابق ، اس پیغام کا متن مندرجہ ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم 

انا لله و انا الیه راجعون

نہایت ہی دکھ اور افسوس کے ساتھ، قرآن اور مکتب اہل بیت علیہم السلام کے مخلص خدمتگار ،مجاہد عالم دین ،دانشور استاد مرحوم و مغفور ڈاکٹر سید کلب صادق نقوی رضوان اللہ علیہ کی وفات کی خبر موصول ہوئی۔ یہ سعادت مند مرحوم خاندان علم و فقہاہت میں پیدا ہوئے اور اسلامی معاشرہ،خصوصا ہندوستان کے شیعوں کیلئے ایک مبلغ توانا،بااثر، پُرکار اور خدمتگار شخصیت ہونے کے ساتھ اس خطے کے اصلاح پسند و داعی اتحاد بین المسلمین، امام راحل اور رہبر معظم انقلاب اسلامی کے پیروکاروں میں سے تھے۔

مختلف شعبہ جات میں ان کی طویل المدت دینی ، ثقافتی ، تبلیغی ،اجتماعی اور سماجی خدمات مرحوم کی حسنات میں شامل ہیں ، جو اس عظیم انسان کے لئے آخرت کا سامان ہوگی۔

اس پرعزم ، پرہیزگار ، خطیب توانا اور فداکار عالم دین کی وفات پر امت اسلامیہ خصوصاً ہندوستان کے مسلمانوں اور شیعوں اور بالخصوص علمی طبقے ،جامعہ روحانیت ،نقوی خاندان و دیگر لواحقین،شاگردوں اور عقیدت مندوں کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہوئے بارگاہِ ایزدی میں دعا گو ہیں کہ مرحوم و مغفور کو آئمہ طاہرین علیہم السلام کے ساتھ محشور فرمائے اور ان کے لواحقین کو صبر جمیل اور اجر جزیل عطا فرمائے ۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .