۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
جامعہ روحانیت سندھ مقیم قم

حوزہ/ صدر محترم نے اکثریت رائے سے تمام کابینہ ممبران کیلئے مجلس عاملہ سے اعتماد کا ووٹ حاصل کیا جس کے بعد کابینہ کی حلف برداری ہوئی اور بمع تمام کابینہ اس عزم کا اظہار کیا کہ اخلاص عمل نظم و انضباط کے ساتھ جامعہ روحانیت سندھ کی فعالیت بہتر سے بہترین بنائی جائے گی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جامعہ روحانیت سندھ مقیم قم الہی ادارہ ہے جو 1407 ہجریقمری سے اپنی دینی و الہی فرائض سرانجام دیتا آرہا ہے جس کے ہر دوسال بعد الیکشن کے ذریعے مجلس عاملہ کے اراکین منتخب ہوتے ہیں جو ووٹنگ کے ذریعے اپنا میرکاروان منتخب کرتے ہیں اس کے بعد صدر اپنی کابینہ کا اعلان کرتا ہے اور ساتھ ہی صدر ان کابینہ ممبران کیلئے مجلس عاملہ کیلئے اعتماد کا ووٹ حاصل کرتا ہے۔

مورخہ 27/11/2020 بروز جمعہ اسی سلسلے میں ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس میں صدر محترم حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا فدا حسين یزدانی نے اپنی نئی کابینہ کا بترتیب اس طرح انتخاب کیا : 

نائب صدر: حجۃ الاسلام علي محمد مطھری
جنرل سکریٹری: حجۃ الاسلام ذيشان مھدی حکمتی 
جوائنٹ سکریٹری: حجۃ الاسلام ذوالفقار علی 
تعلیم و تربیت سکریٹری: حجۃ الاسلام طالب حسين 
مالیات سکریٹری: حجۃ الاسلام بابر حسین خاصخيلی 
محافل و مجالس سکریٹری: حجۃ الاسلام محمد امین 
رابطہ سکریٹری: حجۃ الاسلام حافظ نوشاد علی نبوی 
اطلاعات سکریٹری: حجۃ الاسلام سید واجد علی نقوی
نشرو اشاعت سکریٹری: حجۃ الاسلام توصیف علی 
صدقات سکریٹری: حجۃ الاسلام سید سلیم شاہ موسوی 

آخر میں صدر محترم نے اکثریت رائے سے تمام کابینہ ممبران کیلئے مجلس عاملہ سے اعتماد کا ووٹ حاصل کیا جس کے بعد کابینہ کی حلف برداری ہوئی اور بمع تمام کابینہ اس عزم کا اظہار کیا کہ اخلاص عمل نظم و انضباط کے ساتھ جامعہ روحانیت سندھ کی فعالیت بہتر سے بہترین بنائی جائے گی۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .