۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۶ شوال ۱۴۴۵ | Apr 25, 2024
علامہ ڈاکٹر محمد نجفی

حوزہ/ حجۃ الاسلام ڈاکٹر سید محمد نجفی امریکہ کی جانب سے جامعۃ المصطفیٰ العالمیۃ پر پابندی سے متعلق بیان میں کہا کہ امریکہ کی پابندی کھلی اسلام اور علم دشمنی ہے جامعۃ المصطفی العالمیہ میں اس وقت ١٢٠ ممالک سے طلاب وطالبات مختلف علوم میں مہارت حاصل کر رہے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مدینۃ العلم اسلام آباد کے پرنسل اور معروف عالم دین حجۃ الاسلام ڈاکٹر سید محمد نجفی امریکہ کی جانب سے جامعۃ المصطفیٰ العالمیۃ پر پابندی سے متعلق بیان میں کہا کہ جامعۃ المصطفیٰ العالمیۃ پر امریکہ کی پابندی کھلی اسلام اور علم دشمنی ہے یہاں طلباء و طالبات مختلف علوم میں مہارت حاصل کرنے کے بعد دسیوں ممالک میں علم صلح اور امنیت کا پیغام عام کر رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ امریکی صدر کی الیکشن میں ناکامی کے بعد کی یہ سب سے بڑی بوکھلاہٹ ہے جس کا شکار ہو کر اس نے ایک تعلیمی ادارہ پر پابندی عائد کرنے کا ناپاک اعلان کیا۔

ہم جامعۃ المصطفیٰ العالمیۃ کے طلاب کے تعلق سے دنیا بھر میں موجود علم دوست افراد سے گزارش کرتے ہیں کہ آپ سوشل میڈیا کے ذریعہ اس تعلیمی ادارہ سے آشنائی حاصل کریں ساتھ ہی اس سے فارغ التحصیل ہونے والے طلاب کی دسیوں ممالک میں علمی سرگرمیاں مشاہدہ کریں تو آپ کو خود اندازہ ہوگا کہ امریکہ علم دشمن تو ہے ہی ساتھ ہی وہ نہیں چاہتا کہ اسلام کی صحیح تصویر لوگوں تک پہنچ سکے۔ اور تشیع اسلام کی روشن تصویر ہے جس سے امریکہ ڈرتا ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .