۹ فروردین ۱۴۰۳ |۱۸ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 28, 2024
کرسمس

حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین پاکستان میں بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لیے کوشاں ہے آج اس تقریب میں شرکت کا مقصد باہمی احترام و رواداری کے جزبے کو عملی جامہ پہنانا ہے

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین اسلام آباد کے وفد نے ضلعی سیکرٹری جنرل محترمہ صدیقہ کائنات کے ہمراہ سیکٹر جی ایٹ اسلام آباد میں ایلفا گریٹ منسٹری آف پاکستان چرچ کا دورہ کیا اور کرسمس کی مناسبت سے منعقدہ تقریب میں شرکت کی۔

اس موقع پر مرکزی سیکرٹری آفس محترمہ بینا شاہ بھی موجود تھیں محترمہ صدیقہ کائنات نے تقریب کے شرکاء سے خطاب کیا ان کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان میں بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لیے کوشاں ہے آج اس تقریب میں شرکت کا مقصد باہمی احترام و رواداری کے جزبے کو عملی جامہ پہنانا ہے اور مسیحی برادری کی خوشیوں میں شریک ہو کر پیغام امن کو عام کرنا ھے۔

اس موقع پر وفد کی جانب سے چرچ کے فادر جناب شھزاد کو پھولوں کا گلدستہ ، کیک اور کتابیں بطور تحفہ پیش کی گئیں فادر شھزاد اور تمام شرکاے محفل نے ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین اسلام آباد کے وفد کو گرمجوشی سے خوش آمدید کہا اور ان کی آمد پر نہایت مسرت کا اظہار کیا کرسمس کی تقریب میں وفد کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئ

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .