۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
ایران میں شیعہ ہزارہ ٹارگٹ کلنگ کے خلاف مظاہرے

حوزہ/ ایرانی عوام نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور شیعہ نسل کشی میں ملوث عناصر کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے مختلف شہروں میں پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں شیعہ ہزارہ برادری کے ٹارگٹ کلنگ کے خلاف  مظاہرے کئے گئے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے زاہدان شہر سمیت اس ملک کے مختلف شہروں اور قصبوں میں ہزارہ برادری کی نسل کشی کے خلاف مظاہرے کیا گیا۔

ایرانی شہریوں نے حکومت پاکستان اور پاکستانی شہریوں سے ہمدردی کا اظہار کیا۔

مظاہرین نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر اردو اور فارسی دونوں زبانوں میں شہدا اور پاکستانی قوم کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا گیا ہے، ہم آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں،  ہم مظلوموں کے ساتھ ہیں، پاکستانی قوم ہم تمہارے ساتھ ہیں، کوئٹہ کے شہدا تسلیت عرض ہے۔   

ایرانی عوام نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور شیعہ نسل کشی میں ملوث عناصر کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .